عمران خان کی ضمنی الیکشن میں تمام حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
2430170-imrankhan-1674106509-518-640x480.jpg


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان کی ضمنی الیکشن میں 7 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ضمنی انتخابات میں اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے کے کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نےعمران خان کو تمام 7 نشستوں سے کامیاب قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات منظور کرلی۔ قبل ازیں عمران خان نے تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے کے ساتھ تاخیر کا وقت صرفِ نظر کرنے کی درخواست کی تھی۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن اخراجات کی تفصیلات مقررہ وقت میں جمع نہیں کرائی تھیں۔ عمران خان نے این اے 22، این اے 24، این اے 31، این اے 108، این اے 118، این اے 239 اور این اے 45 میں اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کروائی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے 20 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


Source
 
Last edited by a moderator:

sab_tamasha_hai

Minister (2k+ posts)
But mind this thing.... this announcement at this point in time is a trap which EC thought it has laid down against Imran. However, with the Will of Allah this too shall fail.
But mind this thing.... this announcement at this point in time is a trap which EC thought it has laid down against Imran. However, with the Will of Allah this too shall fail.
ويَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ الله وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَكِرِينَ
BUT THEY PLAN, AND ALLAH PLANS. AND ALLAH IS THE BEST OF PLANNERS.
SURAH AL-ANFAL | AYAH 30
 

Pro_PTI

Voter (50+ posts)

الیکشن کمیشن کا عمران خان کے سات حلقوں سے کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں عمران خان کے سات حلقوں سے کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان نے گزشتہ برس اکتوبر میں قومی اسمبلی کی سات نشستوں پر ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان سے سات حلقوں میں انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے یہ تفصیلات تاخیر سے کمیشن کو جمع کرائی گئیں۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر دسمبر کے وسط میں فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے بدھ کو جاری کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان نے فیصل آباد کے این اے 108، ننکانہ صاحب کے این اے 118، کراچی کے این اے 239، ضلع کرم کے این اے 45، مردان کے این اے 22، چارسدہ کے این اے 24 اور پشاور کے این اے 31 سے کامیابی حاصل کی تھی۔