عمران خان کی ہمشیرہ عظمی خان محکمہ اینٹی کرپشن کے نشانے پر

ittehaisha.jpg

محکمہ اینٹی کرپشن نے عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کو نشانے پر رکھ لیا، ساڑھے 5ہزار کنال اراضی کی چھان بین شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے محکمہ اینٹی کرپشن نے لیہ میں تحصیل چوبارہ میں خریدی گئی ساڑھے پانچ ہزار کنال اراضی کی چھان بین شروع کردی ہے۔

ا علی حکام کے حکم پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے رات گئے ریونوب آفس چوبارہ پر چھاپہ مارا اس موقع پر لیہ کے اعلی افسران بھی انٹی کرپشن ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ریونیو آفس چوبارہ سے تمام متعلقہ ریکارڈ تحویل میں لے کر ڈی جی انٹی کرپشن کو لاہور بھجوا دیا ہے اور ریکارڈ فراہمی میں لیت و لعل پر پٹواری اصغر کو معطل کردیا گیا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق عمران خان کی ہمشیرہ عظمی خان نے موضع نواں کوٹ میں 55 سو 61 کنال اراضی خرید کی تھی اور اراضی انتقالات اپنے اور خاوند احد مجید کے نام درج کرائے۔

ا ییٹ کرپشن کو اراضی کی خریداری اور واجبات کی ادائیگی میں گڑ بڑ کا شبہ ہے اور یہ بھی شک ہے کہ عظمی خان نے اراضی مارکیٹ سے کئی گنا کم ریٹ پر بغیر قبضہ خرید کی تھی
 
Last edited: