
ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف آئین سے غداری کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل
عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی۔ درخواست میں عمران خان، سیکرٹری قومی اسمبلی وقانون کو فریق بناتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نیازی اسمبلی توڑنے کی سمری بھیج کر آئین پاکستان سے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نیازی حلف وفاداری کے آرٹیکل پانچ 91 اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی کی ہے اس لیے چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج کر کارروائی کی جانی چاہیے۔مزید کہا گیا ہے کہ وزارت قانون وسیکرٹری قومی اسمبلی فیصلے پر کارروائی کرے۔ جسٹس مظہر عالمی میاں خلیل کے خصوصی نوٹ کا بھی آئینی درخواست میں ذکر کیا گیا۔
دوسری طرف ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے الیکشن کمیشن کی شکایت پر سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔ توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے پر عدالت کی طرف سے دلائل طلب کیے گئے جب
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13imrankhanbalchistan.jpg