
وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کا پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں کوبدنام کرنا اور دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ ( عمران خان کو) جنرل فیصل نصیر اور انٹیلی جنس افسران کے خلاف بغیر ثبوت الزامات لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
https://twitter.com/x/status/1655259841173274629
ٹوئٹ میں شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج اور انٹیلی جنس ایجنسی کے افسران پر الزامات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی اس ٹویٹ پر اسد عمر نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ نے ایک لفظ بھی نہیں کہا جب آپ کا بھائی اور بھتیجی جلسوں میں اس وقت کے آرمی چیف اور ڈی جی آئی کا نام لے کر حملہ کر رہے تھے اور ان پر پاکستان کو تباہ کرنے کا الزام لگا رہے تھے؟
https://twitter.com/x/status/1655436637080367105
شہبازشریف کو جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے مزید کہا کہ عمران خان پر حملہ کرنے کے لیے فوج کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ آپ سیاسی طور پر ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی شہباز شریف کو جواب دیتے ہوئے نوازشریف اور مریم نواز کے وہ بیانات شئیر کئے جس میں مریم نواز اور نوازشریف فوج پر حملے کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ باجوہ نے میری حکومت گرائی اور مجھے نااہل کروایا۔
https://twitter.com/x/status/1655469720026636289 https://twitter.com/x/status/1655459057069637633 https://twitter.com/x/status/1655427134465220608 https://twitter.com/x/status/1655281002405670912
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hshaishahshd.jpg