عمران خان کے خلاف رجیم چینج آپریشن کیسے ہوا؟عبدالغفور حیدری نے راز کھول دیا

reigm1h11h.jpg

جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر عبدالغفور حیدری نےبھی رجیم چینج کا راز کھول دیا۔اور انکشاف کیا کہ جنرل باجوہ نے جب دیکھا کہ عمران خان سے حکومت نہیں چل رہی تو ہاتھ کھینچ لیااوراسکا مطلب تھا اپوزیشن کچھ کرلے اور ہم خان کو بند گلی میں لےگئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ استحکام پاکستان پارٹی اور پرویز خٹک کو بنایاگیاہے تو انہیں سیٹیں بھی دی جائیں گی۔

مولانا غفور حیدری نے مزید کہا کہ بلاول نےمیاں صاحب پرلاڈلےکاالزام لگایاتو ثابت بھی کرناہوگا۔اگر2018کی تاریخ کسی کےلیےبھی دوہرائی گئی تومزاحمت کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1732653311797363106
انہوں نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا کہ الیکشن کمیشن مضبوط اعصاب کامظاہرہ کرے۔شیڈول نہ آنےپرشکوک پیداہوتے ہیں۔نیشنل حکومت کمزور ہوتی ہےچوں چوں کامربہ ٹھیک نہیں 2تین جماعتوں کی حکومت بہترکامکرسکتی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کو چھیڑ نےکےخلاف ہیں کسی نے ایساکیاتو اسکاساتھ نہیں دیں گے صوبوں کومزید اختیارات ملنے چاہیے۔بلوچستان میں پیپلزپارٹی سےبھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پربات ہوئی۔ثناء اللہ زہری سے ملاقات بھی ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان کے صدر پاکستان بننے سے متعلق سوال پر انکا کہنا تھا کہ جب دوسروں کووزیراعظم صدر بناتے ہیں توپھرمولانا فضل الرحمان کوصدر بنانےکاحق رکھتے ہیں۔
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
mazi k mashooq hal k ashiq bnye.......
tankian bhur gainn, totiyan behnye lagin.....