
عمران خان کے شدید ناقد مبشر لقمان بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور
جہاں سوشل میڈیا موجود نہیں وہاں بھی بچہ، بوڑھا ہو یا عورت سب ایک ہی نام لے رہے ہیں وہ عمران خان ہے: سینئر صحافی
سینئر صحافی وتجزیہ نگار مبشر لقمان جو عمران خان پر ماضی میں شدید تنقید کرتے رہے ہیں وہ بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اچھا ہے یا برا ہے، وہ جیسا بھی ہے ، جو بھی ہے لیکن یہاں پر کھڑا تو ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کو نظر تو آ رہا ہے ناوہ آج اگر جیل بھی چلا جاتا ہے تو یہاں کھڑا تو ہے۔ عمران خان کا بیانیہ سچ ہے یا جھوٹ ہے، صحیح ہے یا غلط ہےوہ لوگوں میں بک رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے دوردراز علاقے جہاں پر سوشل میڈیا ، یوٹیوب یا ٹویٹر بھی موجود نہیںہے وہاں بھی بچہ، بوڑھا ہو یا عورت سب ایک ہی نام لے رہے ہیں وہ عمران خان ہے۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ آپ لوگ چور ہیں۔عمران خان لندن تو نہیں بھاگا، میرا ان سے اختلاف ہے لیکن میرے جیسا شخص بھی یہ کہنے پر مجبور ہو چکا ہے۔
مبشر لقمان کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ: جس کا حامی ہو اللہ اس کو مٹا سکتا ہے کون!
https://twitter.com/x/status/1639194447882665985
ایک سوشل میڈیا صارف نے ردعمل میں لکھا کہ: بیشک بالآخر حقیقت تسلیم کرنی ہی پڑتی ہے!
https://twitter.com/x/status/1639222939026436096
ایک صارف نے لکھا کہ: اب آہستہ آہستہ سب کے ہوش ٹھکانے آرہے ہیں کب تک کسی کا جھوٹا بیانیہ بیچ سکتے ہو جو بات سچ ہے وہ سچ ہی رہتی ہے چاہے 100فیصد جھوٹ بول لو!
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عوام دعا کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ملک کی بہتری کرے دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو سوچتے ہیں کہ ہم نے آج اس ملک کو کیسے لوٹنا ہے۔ میرا خیال ہے کہ جب تک اس ملک میں خونی انقلاب نہیں آئے گا تب اس ملک کے لیے کوئی امید کی کرن نظر آئے گی۔