عمران خان کے لیے امریکہ سے کوئی فون کال نہیں آئی، محسن نقوی

836706_66818897.jpg

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اب تک بانی پی ٹی آئی کے لیے امریکہ سے کوئی فون کال موصول نہیں ہوئی، مذاکرات کے حوالے سے بھی وہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی ایسی ہی تاریخیں مقرر کی تھیں، لیکن سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں ہوتیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے درخواست کی کہ 8 فروری کو جلسہ نہ کرے۔


محسن نقوی نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور جلد اس کے مثبت نتائج نظر آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں کئی کانگریس اراکین سے ملاقاتیں ہوئیں، جو دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

نادرا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ نادرا کے ساتھ مل کر ملک بھر میں پاسپورٹ کے نئے کاؤنٹرز بنائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو طویل قطاروں سے نجات ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ 14 شہروں میں یہ کاؤنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، جس سے عوام کو سہولت میسر آئے گی۔

مزید برآں، انہوں نے بتایا کہ پاسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے پاسپورٹ اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے اور کچھ اصلاحات کے اثرات عوام کو نظر آنا شروع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ایف آئی اے میں بھی جلد بڑی اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی، تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

محسن نقوی کے ٹھینگا دکھانے پر عون علی کھوسہ نے سوال کیا کہ ٹھینگا دکھانے والے کارکردگی کب دکھائیں گے؟
https://twitter.com/x/status/1885958779369410949
 
Last edited by a moderator:

Back
Top