عمران خان کے ملاقات سے انکار کی خبروں پر شیر افضل مروت کا ردعمل آ گیا

21shhrafzalkamrwajhsjhjst.png

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے اڈیالہ جیل میں آج شیر افضل مروت سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ ان سے ملاقات کیے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی شیر افضل مروت سے ناراضگی کی وجہ سعودی عرب کے حوالے سے بیان اور لیگی رہنما خواجہ محمد آصف سے ملاقات بتائی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اسی غیرذمہ دارانہ رویہ کے باعث چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلئے ان کا نام واپس لے لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل حکام کی طرف سے ملاقات کیلئے آنے والے افراد کی لسٹ دی گئی تھی جس پر انہوں نے شیر افضل مروت سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔ شیر افضل مروت کو جیل حکام نے ملاقات کیلئے باقاعدہ اندر جانے کی اجازت دی، وہ اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم سے ملحقہ کمرے میں بیٹھے رہے لیکن بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ملاقات سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے مشاورت کے بعد پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کیا گیا ہے جبکہ شیر افضل مروت نے گزشتہ روز چیئرمین پی اے سی بارے گفتگو میں کہا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اس پر فیصلہ سیاسی کمیٹی میں ریفر نہیں کیا اور نہ ہی اب تک اپنا فیصلہ بدلا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1787818329421357405
انہوں نے کہا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات میں انہیں اس فراڈ سے آگاہ کروں گا کہ نہ تو کمیٹی اجلاس بارے آگاہ کیا گیا نہ ایسی کوئی چیز ایجنڈے میں شامل تھی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ان کے فیصلے سے سب کو آگاہ کروں گا، تحریک انصاف رجواڑہ نہیں بلکہ ایک سیاسی جماعت ہے۔

دوسری طرف شیر افضل مروت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے ان سے ملاقات کے انکار کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا: جیو نیوز پھر سے جھوٹی خبریں دے رہا ہے،جیو نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ خان صاحب نے مجھ سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1787832306301870256
انہوں نے لکھا: جن حقائق کی تصدیق اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ کر سکتے ہیں وہ یہ ہیں کہ خان نے جیل حکام سے کہا کہ وہ مجھ سے تنہائی میں ایک خصوصی ملاقات کا اہتمام کریں جس پر جیل حکام نے انکار کر دیا کیونکہ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق انہوں نے منگل کو چھ افراد کو ایک ساتھ ملاقات کا موقع دیا۔ پھر خان نے یہ بتانے کو کہا کہ میں مقدمے کی سماعت کے دوران کل ان سے مل سکتا ہوں۔ انشاءاللہ کل ان سے ملوں گا!
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
Amid the growing confusion in PTI ranks,, Shahbaz sharif sneakily attended ISPR presser in an African Tribe costume, and pretending his Mico Pe,nis to be as large as Africans
439908270_122144676836227175_2524449163573067053_n.jpg
 
Last edited: