عمران خان کے وکیل بھی ایف آئی اے کے ریڈار پر آ گئے،مقدمہ درج

15hsjjsjsjjxhhsjsjsj.jpg

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر انکوائری شروع کی گئی : ایف آئی اے

سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں وکیل نعیم حیدر پنجوتھا ایڈووکیٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نعیم حیدر پنجوتھا ایڈووکیٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی میں طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وکیل نعیم حیدر کو ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر میں صبح 10 بجے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا ایڈووکیٹ نے فیس بک پر سیشن جج ہمایوں دلاور کیخلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے نفرت انگیز پوسٹس کی ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایف آئی اے کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر انکوائری شروع کی گئی ہے۔

F28tH-0WgAAtBQw


ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کل صبح 10 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں تاکہ منصفانہ ٹرائل کا عمل مکمل ہو۔ اگر آپ پیش نہ ہوئے تو یہ سمجھا جائے کہ آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوٹیفیکیشن کی کاپی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: ایف آئی اے نے (سیشن جج ہمایوں دلاور کیخلاف جعلی فیس بک پوسٹس) کرنے کے حوالے سے انکوائری پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھا کو 8 اگست 2023ء کو صبح 10 بجے سائبر کرائم ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1688618007117938689
مرتضیٰ علی شاہ کے ٹوئٹر پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے سینئر صحافی طارق متین نے لکھا کہ: نعیم حیدر پنجوتھا کی پوسٹس فیک نہیں ہیں، میں حلفاً کہتا ہوں کہ ان کا اکائونٹ لاک ہونے سے پہلے میں نے تمام پوسٹس خود دیکھی تھیں اور شیئر بھی کی تھیں۔ سینئر صحافی ثاقب بشیر بھی اس کی حقیقت بیان کر چکے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1688620447750115328
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
FIA cyber crime can't call anyone on just inquiry unless mentions crime/investigation. x CJ IHC Athar Minallah took the class of FIA on the same matter multiple times.
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ایف آئی اے کے حرامخور اپنا کام نہیں کر سکتے کہ ان پوسٹس کا سراغ لگائے اور اب اسکے پیچھے پڑ گئے کہ پوسٹس کیوں شیئر کی۔۔ ہائے میرے ملک کا آندھا قانون ۔۔ اسلیے تو تباہی کے کنارے نہیں پہنچا جہاں پہ ایسے حرامی جج، افسر اور جرنیل بیٹھے ہو۔
 

Back
Top