
عمران خان کے ٹیلی گراف کے آرٹیکل نے اسٹیبلشمنٹ کے حامیوں کی چیخیں نکلوا دیں ہیں ۔منیب فاروق، جاوید چوہدری، مزمل سہروردی اور سلیم بخاری کا سخت ردعمل
منیب فاروق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بغیر لگی لپٹی کے سب کچھ کہہ دیا ہے اور انہوں نے فوجی قیادت پر ڈائریکٹ اٹیک کیا ہے،
https://twitter.com/x/status/1786583105379205477
جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انساف کی قیادت ڈائریکٹ فوجی قیادت پر اٹیک کررہی ہے، یہاں تک کہ چئیرمین نیب جنرل نذیر بٹ کی فوجی وردی میں تصویر شئیر کررہی ہے
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ حقیقت ہے جو یہ نہیں سمجھتا وہ بیوقوف ہے، عمران خان کو پیچھے ہٹنا پڑے گا، جاوید چوہدری
https://twitter.com/x/status/1786440878694801831
سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ اگر میں ٹیلی گراف کا ایڈیٹر ہوتا تو یہ آرٹیکل کبھی نہ چھاپتا ، عمران خان نے فوجی قیادت پر بغیر ثبوت الزام لگائے، ایک شخص جیل میں ہے اور وہ یہ کہے کہ فوجی قیادت مجھے مراوانا چاہتی ہے اور یہ سب کچھ ہوا میں ہے۔اس قسم کی چیز کو چھاپنے سے پہلے 10 دفعہ سوچنا پڑے گا
https://twitter.com/x/status/1786593336381538756
اس پر صحافی نادر بلوچ نے طنز کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ 9 مئی اور دیگر معاملات کے حوالے سے کتنے شواہد دیکھ کر اسٹوری چھاپی یا آرٹکیکل چھاپا یا تبصرہ فشانی کی؟۔ اخبارات میں تو یہ لکھ کر جان چھڑوا لیتے ہیں کہ آرٹیکل لکھنے والے کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ پتہ نہیں یہ منافقت کیسے کرلیتے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1787002133927051600
رضوان غلزئی نے طنز کیاکہ یہی وجہ ہے کہ موصوف جس اخبار کے ایڈیٹر ہیں اسکی اب اتنی ہی کاپیاں چھپتی ہیں جو اشتہارات لینے کے لئے سرکاری دفاتر میں بھیجی جا سکیں۔
https://twitter.com/x/status/1786808566029967842
صحافی ثمر عباس نے کہا کہ اور اگر یہی آرٹیکل میاں نواز شریف نے لکھوایا ہوتا پھر؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1786772150247907363
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/iakah1i11h.jpg