عمران خان کے ڈی جی آئی ایس پی آر کے الزامات پر سخت جوابات

19imtanrespnsedgisr.jpg

جب سابق آرمی چیف نے میری کمر میں تو خنجر گھونپنے کے ساتھ ساتھ بدنام ترین مجرموں کو اقتدار میں بٹھا دیا تو فوج کو برا بھلا کہا گیا: سابق وزیراعظم

سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے قوم سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر صاحب آپ نے مجھے دوغلا کہا اور کہا کہ ایک طرف میں کہتا ہوں کہ فوج میری ہے دوسری طرف برا بھلا کہتا ہوں، یہ بھی کہا کہ فوج کو جتنا نقصان عمران خان نے پہنچایا دشمن کی فوج نے بھی نہیں پہنچایا، ہم انہیں کرش کریں گے۔

میں آپ کو بتا دوں کہ آپ تب پیدا بھی نہیں ہوئے تھے جب میں دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کر رہا تھاہمیشہ اپنے ملک کی عزت میں اضافہ کیا۔


عمران کان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی وار آن ٹیرر میں دنیا بھر میں بدنامی ہوئی اور کہا گیا کہ فوج دوغلی ہے، کہتی کچھ ہے، کرتی کچھ ہے، ڈبل گیم کرتی ہے۔ آپ کو پتا ہونا چاہیے انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے میں اپنی فوج کے حق میں کھڑا ہوا۔جب اسامہ بن لادن کا ایبٹ آباد والا حادثہ ہوا تو بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

پاکستان کو دنیا بھر میں جس ذلت کا سامنا کرنا پڑا اس پر یہاں کوئی بولنے کو تیار نہیں تھا وہ یہاں آئے اور اسامہ بن لادن کو مار کر چلے گئے اور چار دن تک خاموشی چھائی رہی۔ میں اس پر اپنی فوج کے حق میں ہر جگہ کھڑا ہوا تھا۔ میرے ساڑھے 3 سالہ دوراقتدار میں پاک فوج کی عزت میں اضافہ ہوا۔

فوج کو شہری پسند کرتے تھے لیکن جب سابق آرمی چیف نے میری کمر میں تو خنجر گھونپنے کے ساتھ ساتھ بدنام ترین مجرموں کو اقتدار میں بٹھا دیا تو فوج کو برا بھلا کہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کیا لوگ بے وقوف ہیں کہ جدھر آپ لگائیں گے ادھر لگ جائیں گے۔ آئی ایس آئی نے مجھے بریفنگ میں بتایا کہ پچھلے 30 سالوں سے اقتدار میں رہنے والے یہ لوگ کتنا پیسہ لوٹ کر لے گئے، ان لوگوں نے اربوں ڈالرز کی جائیدادیں بنائیں لیکن وچنکہ ایک آرمی چیف نے فیصلہ کر لیا ہے تو عمران خان برا ہو گیایہ اچھے ہو گئے۔ آپ کا یہ فیصلہ لوگوں نے تسلیم نہیں کیا، سابق آرمی چیف کے فیصلوں سے یہ سب کچھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے گولیاں لگیں جس کے ذمہ داروں کا بھی مجھے پتا ہے لیکن بطور سابق وزیراعظم ایف آئی آر کا حق بھی نہیں دیا گیا۔ آئی ایس پی آر ہوتی کون ہے یہ کہنے والی کہ ہم پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے؟ ملک کا آئین یہ کہتا ہے کہ جس سے واردات ہو ایف آئی کٹوانا اس کا حق ہے، قصوروار ثابت نہ ہو تو الگ بات ہے لیکن فرمان جاری کیا جا رہا ہے کہ عمران خان جھوٹ بول رہا ہے، انہیں شرم آنی چاہیے۔

عمران خان کو 50 سال سے لوگ جانتے ہیں اور سب سے پیسے دیتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ میں ایماندار ہوں، جھوٹا نہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ عمران خان صادق وامین ہے، آپ کو کس نے اجازت دی کہ آپ کہیں عمران خان دوغلا ہے۔

میں اتنے سارے مقدمات کے باوجود ملک سے نہیں بھاگا، دوسری طرف سٹیبلشمنٹ جن لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے ڈالرکی قیمت بڑھنے سے ان کو فائدہ ہوا کیونکہ ان کی ساری دولت ملک سے باہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے پوچھیں کہ ان کا کیا حال ہو چکا ہے، مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا اور اس کی ذمہ داری میری حکومت گرانے والے پر ہے مجھ پر نہیں۔ آئی ایس پی آر کو چاہیے کہ اپنی پارٹی بنا لے۔ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہماری فوج مضبوط ہو۔سوویت یونین اس لیے ٹوٹا کہ وہاں کسی کو تنقید کی اجازت نہیں تھی۔
 

Captain Safdar

Chief Minister (5k+ posts)
images


ڈھائی برین سیلز کے ساتھ زندہ جرنیلوں کو اب تک شاید سمجھ آ گئی ہو گی کہ کتا ہمیشہ اچھی بریڈ کا اور اپنے سے چھوٹا پالیں ورنہ وہ بڑے ہو کر آپ کی ہڈیوں کو بھی بھنبھوڑ سکتا ہے۔
Kutta tay hun London vich mazay kerda phirda a Govinda bann kay...
 

yaar 20

Senator (1k+ posts)
images


ڈھائی برین سیلز کے ساتھ زندہ جرنیلوں کو اب تک شاید سمجھ آ گئی ہو گی کہ کتا ہمیشہ اچھی بریڈ کا اور اپنے سے چھوٹا پالیں ورنہ وہ بڑے ہو کر آپ کی ہڈیوں کو بھی بھنبھوڑ سکتا ہے۔
۔۔۔جرنیلوں نے پچھلے تیس سال واقعی۔ کتے ھی پالے ۔۔۔ لیکن غلطی سے اس دفعہ شیر کا بچہ پال بیٹھے 😛🐅۔۔۔
 
Last edited:

Back
Top