
اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کم آمدنی والےطبقے کو سستے گھر فراہم کرنے کیلئے متعارف کروائے گئے منصوبے کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) نے عمران خان حکومت میں کم آمدنی والے طبقے کیلئے متعارف کروائے گئے "فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس" کا نام تبدیل کرکے اس منصوبے کو ترسیلات زر حاصل کرنے کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا منصوبہ4 ہزار پارٹمنٹس پر مشتمل تھا جسے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کےاشتراک سےاپریل 2021 میں متعارف کروایا گیا تھا، اس منصوبے کا مقصد کم اور متوسط آمدنی والے طبقے کو آسان اقساط پرچھت فراہم کرنا تھا، اس منصوبے کے 4ہزار اپارٹمنٹس میں سے 400 کچی آبادی کے رہائشیوں کو ملنے تھے جبکہ2000 اپارٹمنٹس نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے ذریعے فروخت کیے جانے تھے۔
منصوبے میں 1600 اپارٹمنٹس سی ڈی اے کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں فروخت کیے جانے کیلئے بھی مختص کیے گئےتھے۔
سی ڈی اے اس منصوبے کا نا صرف نام بلکہ پورا منصوبے کے نظریے کو ہی تبدیل کردیا اور اخبارات میں اشتہار دیدیا جس میں کہا گیا اس منصوبے کو "نیلور اوورسیز ریسیڈنشیا فیز 1" کا نام دیا گیا ہے ، سی ڈی اے کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اس منصوبے کے اپارٹمنٹس خریدنے کی آفر کی گئی ہے تاہم ساتھ ہی یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ اپارٹمنٹس کی خرید و فروخت صرف و صرف امریکی ڈالرز بھی کی جائے گی۔
سی ڈی اے کے ایک سینئر افسر کے مطابق اتھارٹی نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی ہدایات پر کیا ہے، تاکہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے میں مدد مل سکے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mukhaaha.jpg