
سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلاء نے جیل میں ملاقات کے بعد احوال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آج جیل میں اچھے موڈ میں تھے اور اچھے لگ رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اٹک جیل میں قید ہیں، آج جیل میں انہوں نے اپنے وکلاء شیر افضل مروت اور بیرسٹر سلمان صفدر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
دونوں وکلاء نے عمران خان سے ہونے والی ملاقاتوں کا احوال میڈیا کو بتایا ، شیر افضل مروت کے مطابق عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات ہوئی جس میں کیسز کی پیش رفت اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان آج بہت اچھے موڈ میں تھے اور بہت اچھے لگ رہے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1699822992711205078
بیرسٹر سلمان صفدر نے ملاقات کے بعد میڈیا کو احوال بتاتے ہوئے کہا کہ میری ملاقات صرف 45 منٹ طویل تھی، وقت بہت ہی کم تھا لہذا زیادہ باتیں نہیں ہوسکیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں اور اپنے وکیل عمیر نیازی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان پر مختلف مقدمات قائم ہیں جس کیلئے ان کا مختلف وکلاء سے ملنا ضروری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1699789796514934913
جیل میں عمران خان کے رہن سہن سے متعلق سوال کے جواب میں بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ جیل میں سہولیات بالکل پہلے جیسی ہی ہیں، اور عمران خان کے کمرے کے حالات بھی بالکل ویسے ہی ہیں، عمران خان جیل میں زیادہ وقت کتابیں پڑھتے ہوئے گزارتے ہیں۔
وکیل نعیم حیدر پنجوتہ نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم نے واضح کہا ہے میں ملک چھوڑ کر کہیں جانے والا نہیں۔
’چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک ملک کے اندر سیاسی استحکام نہیں آتا تب تک معاشی استحکام بھی نہیں آئے گا۔ عدالتی فیصلے نہیں مانے جائیں گے تو سرمایہ کاری کیسے آئے گی؟ الیکشن آئین کے مطابق 90 دن میں ہونے چاہیے۔‘
لیگل ٹیم میں شامل وکیل شعیب شاہین نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی صرف پاکستانیوں کیلیے پریشان ہیں، ملک اس وقت جیل کا منظر پیش کر رہا ہے، سابق وزیر اعظم چھوٹی جبکہ عوام بڑی جیل میں ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/im1h11h21.jpg