
مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اعتراف کیا ہے کہ عمران خان ہم سے اچھی سیاست کر رہا ہے۔
نجی چینل اے آروائی نیوز کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کےمشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں خواجہ سعد رفیق نے اعتراف کیا کہ عمران خان ہم سے اچھی سیاست کر رہا ہے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز پوری طرح فعال نہیں تھے جس کی وجہ سے ن لیگ کو مشکلات ہیں، ہم نے وزیر اعظم سے کہا ہے حمزہ شہباز کو کہیں کہ پنجاب میں تگڑی اپوزیشن کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ اگر پنجاب میں اگر ہمیں اب جگہ نہ ملی تو پنجاب میں پاؤں رکھنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی ،پنجاب ہاتھ سے نکل جائیگا، ہمیں پنجاب 5،4ماہ کے لیے مل گیا تو بہت کچھ کریں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم ارکان اسمبلی کے مسائل حل کرنے کیلئےاسٹیٹ گیسٹ ہاؤس تیار کرا رہے ہیں ، وزیر اعظم کے نمائندے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں بیٹھیں گے اور ارکان کے جائز مسائل کو حل کرائیں گے۔
اس موقع پر پی پی رہنما حسن مرتضیٰ کا بھی کہنا تھا کہ ہمیں فعال ہونے کی ضرورت ہے ورنہ پی ٹی آئی مضبوط ہوجائے گی۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہماری گنتی پوری ہے کوئی ممبر غائب نہیں ، گورنر نے وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا گیا جس کو تاخیر کا شکار بنایا جا رہا ہے، ان کے پاس مطلوبہ ارکان نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ملک کا حال برا کر دیا ہے، اس کی چار سال کی تباہی سے ہمارا موازنہ کریں، ابھی کے سات ماہ کو نہ دیکھیں، ایک بندہ دو ریاستی اور دو صوبائی حکومتوں کا مالک ہے وہ کہتا الیکشن کراو۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اس سارے کھیل سے اصل فائدہ عمران خان کو مل رہا ہے، ہم اپنی سیاست داؤ پر لگا کر سب بھگت رہے ہیں،
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک سیاست میں مذاکرات نہیں ہوں گے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنی ہے تو ہی حل نکلے گا، ٹرم پوری کی جائے کام کیے جائیں پھر الیکشن ہوں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khawj1h1h11.jpg