عمران خان 50 ارب روپے کی مبینہ چوری کا تسلی بخش جواب دیں، رہا ہوجائیں گے

Minister-for-Planning-Ahsan-Iqbal.jpg

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے نارروال میں ریلوے اسٹیشن سے سیالکوٹ پھاٹک تک رابطہ سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو 50 ارب روپے کی مبینہ چوری کا تسلی بخش جواب دینا ہوگا، جس کے بعد ان کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔

تقریب کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی ترقی کے منصوبے پیش کیے ہیں اور ان پر عملدرآمد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی طاقتیں کمزور کرنا چاہتی ہیں، لیکن ہمیں متحد رہ کر ملک کے امن، استحکام، اور ترقی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہوگا۔ انہوں نے حکومت کے "اڑان پاکستان" منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ملکی معیشت کو نئی سمت دے گا اور تیز رفتار ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

احسن اقبال نے سڑک کی تعمیر کے حوالے سے کہا کہ اس سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے بلکہ سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور پہنچنا بھی آسان ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے علاقے میں تجارتی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ ہوگا۔ منصوبے کی کل لمبائی 1.54 کلومیٹر ہوگی، جس پر 200 ملین روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ 5 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں سڑک کی تعمیر، چوڑائی میں اضافہ، اور سیوریج کے نظام کی بہتری شامل ہے۔

احسن اقبال نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے عوامی منصوبے بند کر کے مہنگائی اور بدحالی کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ ترقی، روزگار، اور خوشحالی کی علمبردار رہی ہے۔ موجودہ حکومت کا "اڑان پاکستان" منصوبہ 2029 تک پاکستان کو دنیا کی تیز ترین ترقی کرتی معیشتوں میں شامل کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ انہوں نے نارووال کی ترقی کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا، کہ کس طرح 2008 میں پسماندہ ضلع کو ایک ترقی یافتہ ضلع میں تبدیل کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی کی قیادت پر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں کو قانونی کیسز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 50 ارب روپے کی مبینہ چوری کے الزامات کا جواب دینا ہوگا، جس کے بعد ہی ان کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔

احسن اقبال نے اپنے خطاب میں پاکستان کی ترقی کے لیے حکومت کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
کھوتے میرا عمران خان یا پی ٹی ای سے کوی تعلق نہیں۔ اتنا جانتا ہوں، اگر تم اس کو سزا دو گے وہ ہاکورٹ سے ختم ہوجاے گی۔ اگر ثبوت ہوتے ہیں تو پراسکیوٹرز اور آے جی کو گالیاں نکال۔ ویسے، شہباز اور اس کے بییٹوں نے بتایا ہے اربوں کہا سے اتے تھے بینک میں جو ڈرایور اور چپراسی جمع کراتے تھے۔
قسم اٹھا کر کہتا ہوں بغلول میرا سورس صرف اخباریں ہیں - میں اس انتظار میں تھا کہ سنوں شہباز اور اس کے بیٹھے کیا کہتے ہیں - اگے جب بھی یہ کیس چلا میں سنوں گا کیا کہتے ہیں - ابھی کچھ نہیں پتا مجھے

ہاں پانامہ کیس کی اصل کہانی کی خبر ہے میرے پاس - عمران خان نے کیا کرتوت کیا کیسے جی ای ٹی کو جھوٹا ثابت کیا لیکن تمہیں نہیں بتایا اس کھوتی کے بچے نے
لندن کورٹ کی کہانی ہے - اگر میرے ساتھ فیصلہ پڑھنے کی ہمت ہے تو بتاؤ
 

Back
Top