
صحافی عمران ریاض کے تبصرے پر شاہد آفریدی شدید غصے میں آگئے اور کہا کہ ایسے ہی گیلے تیتروں اور مشیروں کی وجہ سے سیاسی رہنما آج جیل میں اُن کے آس پاس بہتر لوگ ہوتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔
عمران ریاض کے کلپ کو شئیر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ردعمل دیا کہ ایسے ہی گیلے تیتروں اور مشیروں کی وجہ سے سیاسی رہنما آج جیل میں اُن کے آس پاس بہتر لوگ ہوتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔ موجودہ حالات میں یوٹیوب کانٹینٹ بنانے میں یقیناً مشکل پیش آرہی ہونگی لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنا کر پیش کیا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری طرف سے جھوٹے پراپوگینڈہ کا یہ آخری جواب ہے کیونکہ آپ کو جھوٹ بول کر اور بار بار میرا نام لے کر یو ٹیوب پر ڈالر کمانے ہیں جبکہ مجھے اپنی فاونڈیشن سے کیے جانے والے فلاحی کاموں کی دیکھ بال کرنی ہے ۔ اتنا وقت نہیں کہ ہر ٹرول کو جواب دیتا رہوں
رائے ثاقب کھرل نے شاہد آفریدی کو جواب دیتے ہئے کہا کہ واہ آفریدی صاحب واہ: آپکی عقل و دانش کا مداح ہو گیا میں۔ عمران ریاض صاحب بات کر رہے ہیں کرکٹ میں سیاست کی اور آپ لے آئے عمران خان صاحب کا نام۔ مطلب آپ کے پاس بھی عمران خان کا نام بیچنے کے علاوہ کچھ نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1802972213047333102
سارہ میرا نے کہا کہ انتخابی دھاندلی اور مینڈیٹ کی چوری پر ایک لفظ بھی نہیں؟ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ خواتین پر ظلم و ستم پر ایک لفظ بھی نہیں؟ منافق اور طاقت چوسنے والا جانور
https://twitter.com/x/status/1802978538863124954
انورلودھی نے کہا کہ عمران ریاض نے شاہد آفریدی کے متعلق جو تبصرہ کیا وہ حقیقت پر مبنی ہے، شاہد آفریدی کی وجہ سے بھی پاکستانی ٹیم میں دھڑے بندی ہوئی ہے
https://twitter.com/x/status/1802996721300939093
رحیق عباسی نے تبصرہ کیا کہ شاہد آفریدی کے کمنٹس، تبصروں اور مداخلت کی وجہ سے پاکستان ٹیم اس بدترین گروپنگ کا شکار ہے جس کا نتیجہ پوری دنیا نے دیکھا لیا۔ عمران ریاض نے اس کی طرف نشاندہی کی تو آفریدی صاحب عمران خان پر برس پڑے۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ انسان بھی بغض عمران کا لاعلاج مریض ہے
https://twitter.com/x/status/1803008194689507571
خواجہ سعد رفیق نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ برادرم شاہد آفریدی کے ایک چھکے نے انتشاریوں کے چھکے چھُڑا دئیے،
https://twitter.com/x/status/1803230926299865509
صحافی طارق متین نے ردعمل دیا کہ عمران ریاض نے شاہد آفریدی کے ایک بیان اور کرکٹ پر بات کی اور آفریدی صاحب نے بال چبانا شروع کردی گیلا تیتر اور چیئرمین پی ٹی آئی پر آگئے بھائی صاحب ایک بیان ایک دلیل ہے رد دلیل دیں آپ تو ٹکریں مارنا شروع ہو گئے
https://twitter.com/x/status/1803001723860201574
ابوذرسلمان نیازی نے ردعمل دیا کہ انتخابی دھاندلی اور مینڈیٹ کی چوری پر ایک لفظ بھی نہیں؟ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ خواتین پر ظلم و ستم پر ایک لفظ بھی نہیں؟ منافق اور طاقت چوسنے والا چوہا
https://twitter.com/x/status/1802936699586035907
نجم الحسن باجوہ نے شاہد آفریدی کو جواب دیا کہ آفریدی صاحب یقیناً آپ نے پستی کی تمام حدوں کو چھو لیا ہے ، دلیل ختم تو گالی شروع۔آپ میں تو اتنی ہمت بھی نہیں کہ عمران خان کا نام لے لیں سیاسی رہنما لکھا اور جس شخص کی ویڈیو لگا کہ آپ نے طعنے کسیں ہیں وہ عزم ہمت اور جراءت کی مثال ہے۔ افسوس آپ کے لئیے رہئ سہی عزت بھی جاتی رہی
https://twitter.com/x/status/1803065161579696439
خرم اقبال نے کہا کہ داماد کا پیار مانا اپنی جگہ لیکن وطن کا پیار بھی اپنی جگہ ہے، لابنگ کر کے وطن کو بدنام نہ کریں، کھیل اور گھر کو الگ الگ رکھیں
https://twitter.com/x/status/1803054077762527428
ارم زعیم نے ردعمل دیا کہ عمران خان جیل میں پاکستان کے آئین کو بچانے کی جدوجہد کی وجہ سے ہے عمران خان کا نام بیچنے کے علاوہ اور کچھ نہیں اتا لالا ؟؟ بات کرکٹ میں سیاست کو دور کرنے کی ہو رہی اُس پر جواب دیں۔ کوچ نے بھی اس پر بیان دیا ہے
https://twitter.com/x/status/1802996312649949396
عمرفیضان غلزئی نے جواب دیا کہ شرم آنی چاہیے شاہد آفریدی کو ایسی غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے۔ سیریز کے دوران کپتان کے خلاف سازش کرنے والے کھلاڑی کی زبان دیکھیں۔۔۔ گیند چبانے والا سازش
https://twitter.com/x/status/1803020712422056365
واضح رہے کہ عمران ریاض نے اپنے وی لاگ میں شاہد آفریدی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ صرف آپ شاہد آفریدی کو ٹیم سے دور کردیں، 2 تین اور بندے ہیں جیسے ہی ٹیم کے قریب آئیں انہیں اٹھاکر باہر پھینک دیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی شاندار باؤلر ہے، اسکی بیٹنگ کی بھی سکلز ہیں، یہ اگر اسکے کھیل کے قریب رہیں گے تو اسکاکیرئیر تباہ کردینگے
عمران ریاض کا مزید کہنا تھا کہ تجزیہ کار شاہد آفریدی سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈرتے ہیں کیونکہ اسکی لابنگ بہت زیادہ ہے، اسکے بڑے بڑے لوگوں سے تعلقات ہیں، میں نہیں ڈرتا میں صاف بات کرتا ہوں کہ شاہد آفریدی کی گندی سیاست شاہین آفریدی کو لے ڈوبے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imrai1h1h131.jpg
Last edited: