عمران کے کہنے پر 2 دفعہ جنرل باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع کی آفر کی: خٹک

khatkah1i1.jpg

سابق وزیر دفاع وصدر پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک نیا انکشاف کر دیا ہے۔

پرویز خٹک نے نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کو ان کی مدت ملازمت میں توسیع دینے کی آفر کی گئی تھی لیکن غیرمعینہ مدت تک توسیع کی آفر والی بات جھوٹی ہے۔ جنرل باجوہ کو ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی آفر کرنے تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تک پانی سر سے اونچا جا چکا تھا، انہیں غیرمعینہ مدت کیلئے آرمی چیف بننے کی آفر کی بات غلط ہے۔ عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ان کو وزارت داخلہ دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن پھر مکر گئے، وہ جھوٹے شخص ہیں۔ مجھے صدر پاکستان بنانے کی آفر بھی کی گئی تھی جسے میں نے یہ کہہ کر ٹھکرا دیا کہ کیا میری سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر میں خود 2 دفعہ سابق آرمی چیف کے پاس گیا تھا اور انہیں عہدے میں توسیع کی آفر کی لیکن غیرمعینہ مدت تک توسیع والی بات کوئی جاہل ہی کر سکتا ہے کیونکہ ملک کے قانون میں ایسا کچھ ہے ہی نہیں۔ جنرل باجوہ کی مدت میں 1 سال باقی تھا جب انہیں مدت ملازمت میں توسیع کی آفر کرنے کیلئے عمران خان نے مجھے بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے صدر پاکستان کیلئے مجھے آفر کی، پھر اسد قیصر کو بھی آفر کی گئی لیکن وہ انکاری ہو گئے جس کے بعد ڈاکٹر عارف علوی کو صدر بنایا گیا۔ عمران خان نے جب مجھے وزیر دفاع لگانے کا فیصلہ کیا تو مجھے پتہ لگ گیا کہ اس نے مجھے کھڈے لائن لگانا ہے لیکن اللہ نے میرے لیے بہتر کیا کہ میں آرمڈ فورسز کے ساتھ تعلقات اچھے ہو گئے۔

انہوں نے نوشہرہ کے حلقے سے اپنے رشتے داروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے بارے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ صرف اسے جاری کیا جائے گا جو پارٹی کو سیٹ پر جیت دلوا سکتا ہے، چاہے وہ امیدوار میرے اپنے گھر سے ہی کیوں نہ ہو۔ واضح رہے کہ پرویز خٹک نے نوشہرہ کے حلقے میں 7 نشستیں اپنے رشتے داروں کو دینے کی تردید نہیں کی۔
 
AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

چلو یہ مان گیا اب اس پر کیس کر کے اسےتو لٹکاؤ

ساتھ میں تمام جماعتیں جنھوں اس پر سائین کئیے تھے ان پر بھی پابندی لگائی جائے۔

او وہ تو پھر تمام جماعتیں بنتی ہیں ۔۔ نلسن گنڈیلا سمیت

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اس ٹوٹی تیلی کے اس بیان سے کیا نکلا؟ یہ بات تو عمران خود بتا چکا سو بار کہ اس نے باجوے سے کہا تھا چوروں کو ایکسٹینشن لینے کو لا رہے ہو تو مجھ سے لے لو وہ ملک برباد کر دیں گے اور وقت نے اسے سرخرو کیا ۔بلکل ویسے ہوا جیسے عمران نے کہا تھا اس نے کوئ کیسز معاف کروانے تھے نہ مال لوٹنا تھا اس ڈیڑھ سال میں اسے پاکستان کی عوام کی فکر تھی اب اس ساری تباہی کا زمہ دار باجوہ بھی ہے
 
wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
khatkah1i1.jpg

سابق وزیر دفاع وصدر پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایک نیا انکشاف کر دیا ہے۔

پرویز خٹک نے نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کو ان کی مدت ملازمت میں توسیع دینے کی آفر کی گئی تھی لیکن غیرمعینہ مدت تک توسیع کی آفر والی بات جھوٹی ہے۔ جنرل باجوہ کو ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی آفر کرنے تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تک پانی سر سے اونچا جا چکا تھا، انہیں غیرمعینہ مدت کیلئے آرمی چیف بننے کی آفر کی بات غلط ہے۔ عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ان کو وزارت داخلہ دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن پھر مکر گئے، وہ جھوٹے شخص ہیں۔ مجھے صدر پاکستان بنانے کی آفر بھی کی گئی تھی جسے میں نے یہ کہہ کر ٹھکرا دیا کہ کیا میری سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر میں خود 2 دفعہ سابق آرمی چیف کے پاس گیا تھا اور انہیں عہدے میں توسیع کی آفر کی لیکن غیرمعینہ مدت تک توسیع والی بات کوئی جاہل ہی کر سکتا ہے کیونکہ ملک کے قانون میں ایسا کچھ ہے ہی نہیں۔ جنرل باجوہ کی مدت میں 1 سال باقی تھا جب انہیں مدت ملازمت میں توسیع کی آفر کرنے کیلئے عمران خان نے مجھے بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے صدر پاکستان کیلئے مجھے آفر کی، پھر اسد قیصر کو بھی آفر کی گئی لیکن وہ انکاری ہو گئے جس کے بعد ڈاکٹر عارف علوی کو صدر بنایا گیا۔ عمران خان نے جب مجھے وزیر دفاع لگانے کا فیصلہ کیا تو مجھے پتہ لگ گیا کہ اس نے مجھے کھڈے لائن لگانا ہے لیکن اللہ نے میرے لیے بہتر کیا کہ میں آرمڈ فورسز کے ساتھ تعلقات اچھے ہو گئے۔

انہوں نے نوشہرہ کے حلقے سے اپنے رشتے داروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے بارے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ صرف اسے جاری کیا جائے گا جو پارٹی کو سیٹ پر جیت دلوا سکتا ہے، چاہے وہ امیدوار میرے اپنے گھر سے ہی کیوں نہ ہو۔ واضح رہے کہ پرویز خٹک نے نوشہرہ کے حلقے میں 7 نشستیں اپنے رشتے داروں کو دینے کی تردید نہیں کی۔
Pervaiz Khattak to maha haraami nikla.

Jo shakhs apne leader ke saath wafadari nahi ker sakta, wo kisi ke saath bhi wafadari nahi ker sakta... awaam aur mulk ke saath to bilkul bhi nahi.

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)

پرویز خٹک کی زبانی سنیں، پی ٹی آئی کے کسی سینئر رہنما کو معلوم نہیں تھا کہ عمران خان گرفتار ہونے والے ہیں اور ہم نے احتجاج کرنا تھا۔اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک قومی ہیرو کی تذلیل پر عوامی احتجاج تھا۔عمران خان نے بھی
statesmanship

دکھائی، اس کی پرواہ نہیں کی کہ ان کی پارٹی توڑی جائے گی، اپنے کارکنوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا انتخاب کیا اور کور کمانڈر ہاؤس کے باہر پرامن احتجاج کو قانون کے مطابق کہا اور کہا کہ ورکروں نے کچھ غلط نہیں کیا۔

https://twitter.com/x/status/1733530414885548513
آخری بات کور کمانڈر کا گھر فوجی تنصیب نہیں ہے
 
Lathi-Charge

Senator (1k+ posts)
shameless creature. Imran Khan gave him name, identity, CM'ship & introduced him to national politics by making him a federal minister and this low life did not hesitate to backstab him at the first available opportunity.