عوام کو 24 گھنٹے گیس فراہم نہیں کر سکتے، وزیر مملکت مصدق ملک

14musadikmalaiaakakakak.jpg

میری گورنر سندھ سے درخواست ہے کہ کو گیس کے بل جمع کرانے سے نہ روکیں: وزیر مملکت برائے پٹرولیم

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم وسینیٹر مصدق ملک نے کراچی چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کے ذخائر میں کمی کے باعث 24 گھنٹے شہریوں کو گیس فراہم نہیں کی جا سکتی۔

کراچی میں آنے کی وجہ گیس سپلائی کا مسئلہ حل کرنا ہے کیونکہ سحر وافطار کے اوقات میں گیس فراہمی میں کوتاہی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ امیروں اور غریبوں کے گیس بل الگ کر دیئے ہیں، اب امیر شہریوں کو گیس کا بل زیادہ دینا ہو گا۔



گزشتہ روز گورنر سندھ نے میڈیا کی طرف سے گیس بل کے حوالے سے سوال پر کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کو فائنل وارننگ دے دی ہے انہوں نے شہر بھر میں گیس کی مکمل فراہمی یقینی بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

اگر گیس نہ آئے تو شہری اپنے بل گورنر ہائوس لے کر آجائیں میں سارے بل جمع کر کے ایم ڈی ایس ایس جی سی سے صفر کروائوں گا۔ گورنر سندھ کے بیان پر مصدق ملک نے کہا کہ میری ان سے ملاقات ہوئی ہے، ان سے درخواست ہے کہ کو گیس کے بل جمع کرانے سے نہ روکیں۔

https://twitter.com/x/status/1642332241345773569
مصدق ملک کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جس ریٹ پر درآمدی گیس ملتی ہے اس ریٹ پر خریدنے کو کوئی تیار ہی نہیں، روس سے رواں ماہ تیل کی سپلائی شروع ہو جائے گی۔

ملکی گیس کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے حکومت زیادہ تر بلوچستان اور گھریلو صارفین کو گیس دے رہی ہے، انڈسٹریز کو گیس فراہمی میں کمی کی ہے جبکہ تقسیم کنٹریکٹ کے مطابق کر رہے ہیں۔

موجودہ ملکی سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان کی حفاظت کی ذمہ داری صرف سیاستدانوں نہیں ججز کی بھی ہے ان سے بھی پوچھنا ہو گا۔ موجودہ حالات کی ذمہ دار سپریم کورٹ بھی ہے، سپریم کورٹ میں بے چینی پھیلنے کی وجوہات سپریم کورٹ کے پاس ہیں، فل کورٹ بنا دینے میں کیا حرج تھا؟
 

Pak_1

MPA (400+ posts)
na gas aati hy na governance krna aati hy ain ko krna kia aata hy , ais maryam qatri ko qatar bhayjo or bolo gas lay kr aai
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
Whereas, Khan's Govt at the end was planning to buy LNG cargos and put them in the domestic supply, that too at cheaper prices.
 

nutral is munafek

Minister (2k+ posts)
عوام کو 24 گھنٹے گیس فراہم نہیں کر سکتے، صرف 24 گھنٹے تشدد کر سکتے ہیں وزیر مملکت مصدق ملک