
توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے عالمی بحران کے اثرات، حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو سو والٹ کا ایک اور جھٹکا دے دیا، ایک بار پھر بجلی کی قیمت بڑھ گئیں ، بجلی کی قیمت میں ایک روپے اڑسٹھ پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا،وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔
دوسری جانب سولہ اکتوبر سے نافذ ہونے والے اوگرا کے ممکنہ ریٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 10روپے بڑھائی جائے گی۔
اشیاء خورونوش کی قیمتیں تو بڑھ رہی ہیں، ساتھ ہی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں دس روپے تک اضافے کی سفارش کردی،اضافے کی منظوری کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت ایک سو تینتیس روپے سے بڑھ جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4electricurty.jpg