
بجلی، گیس، پانی کے مہنگے بلوں سے پریشان پاکستانی شہریوں کے لیے حکومت نے ایک اور بڑا سرپرائز تیار کر لیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجویز تیار کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرول پمپوں اور تیل کمپنیوں کے منافع میں اضافہ کرنے کے لیے تجاویز تیار کر لی ہیں جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر تک بڑھ جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی طرف سے تیل کمپنیوں کا منافع 1 روپے 35 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 22 پیسے فی لیٹر تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرول پمپوں کے منافع میں بھی بڑا اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کے مطابق فی لیٹر پر پٹرول پمپس کا منافع 1 روپے 40 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 10 پیسے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پٹرول اور ڈیزل کے فی لیٹر پر پر مارجن اس وقت 8 روپے 64 پیسے ہے تاہم تجویز کردہ منافع میں اضافہ سے پٹرول پمپوں کو ڈیجیٹلائز کرنے کی لاگت بھی شامل کی گئی ہے۔ تیل کمپنیوں کے منافع میں تجویز کردہ اضافے کی رقم میں سے 50 پیسے فی لیٹر ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپوں کے لیے تجویز کردہ منافع میں ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ کے لیے 25 پیسے فی لیٹر رکھے گئے ہیں، ملک کے تمام پٹرول پمپوں کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ڈیجیٹلائز کرنا ہو گا۔ پٹرول پمپس ڈیلر سائٹس کی ڈیجیٹلائزیشن رپورٹ ماہانہ بنیادوں پر وزارت توانائی کے ساتھ ساتھ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو دینا ہو گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7pertrrmehahony kaamkhans.png