عیدکے پرمسرت موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا قوم کیلئے خصوصی پیغام

eid-sha.jpg

عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا قوم کیلئے خصوصی پیغام۔۔حکومت کی ہرممکن کوشش ہے کہ عوام تک ریلیف پہنچایا جائے اور معاشی حالات کے اثرات سے اپنی عوام کو بچائیں: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالفطر کے حوالے سے امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنا خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل ترین وقت میں مستحق کی مدد کیلئے ملک کے صاحب ثروت افراد آگے بڑھ کر ان کا ہاتھ تھامنا ہو گا۔ میں دعا کرتا ہوں کہ عیدالفطر کی یہ مبارک گھڑی ملک قوم کی زندگی میں ڈھیروں خوشیاں اور مسرتیں لائے۔ ماہ رمضان کی عبادات اور روزوں سے ہماری زندگیوں میں قناعت، صبر اور احساس کا جو جذبہ اجاگر ہوا ہے اس کا عملی اظہار عیدالفطر پر کرنا ہو گا۔

شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کے صاحب ثروت افراد کی محبت وایثار کی ہمارے اردگرد موجود یتیموں، محتاجوں، ناداروں اور ضرورت مندوں کو عمومی حالات سے زیادہ ضرورت ہے اس لیے ان کے ساتھ صلہ رحمی کرنی چاہیے۔ ایسے شہریوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں جو مشکلات کا شکار ہیں۔ حکومت کی ہرممکن کوشش ہے کہ عوام تک ریلیف پہنچایا جائے اور معاشی حالات کے اثرات سے اپنی عوام کو بچائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ ان آزمائشوں سے اللہ تعالیٰ ہمیں نکالے گا اور ہم عوام کی زندگی میں آسانیاں واپس لے کر آئیں گے۔ ہمیں ملکی تعمیروترقی کیلئے مسلسل محنت کر کے کھویا ہوا مقام حاصل کرنے ہے۔ جیسے ماہ رمضان کے بعد عید آتی ہے ایسے ہی ہم محنت سے ملک وقوم کی زندگی میں خوشحالی لائیں گے۔ میری اپنے ہم وطنوں سے اپیل ہے کہ عیدالفطر پر سیلاب متاثرین کو نظرانداز نہ کریں۔

انہوں نے ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے شہدائے وطن کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر دے! ہماری دعا ہے کہ ہمارے کشمیری وفلسطینی بھائی، بہن آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوں! آمین!

وزیراعظم نے اپنے خصوصی پیغام میں شام اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے پیاروں کی جدائی کے دکھ میں ہمدردی کرتے ہوئے جان سے جانے والے افراد کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان ودیگر ممالک میں 22 اپریل بروز ہفتہ کو عیدالفطر کا تہوار مذہبی جوش وجذبے سے منایا جائیگا۔
 

Mental Butt

Politcal Worker (100+ posts)
Is ka koi pata nahi k dua mein bhii yeh keh raha ho k....
" Main ...main...main maangne wale nahi bas woh bhai saab hii aise hain ...
 

kingkong71

Minister (2k+ posts)
Each and every Pakistani feels shame to call this chor as PM, how come even we can think about this corrupt, chor family as the decision maker of 220 million people.