
ن لیگ حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر شوکت خانم اسپتال کا کنٹرول سنبھال لے، غریدہ فاروقی نےمنی لانڈرنگ کے الزامات بھی لگادئیے،سوشل میڈیا صارفین کےغریدہ فاروقی پر جوابی وار
اپنے ٹوئٹر پیغام میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی کے "قتل" کے جھوٹے، بےبنیاد اور ڈھونگی الزامات کا تو میڈیکل رپورٹوں میں کھل کر پوسٹ مارٹم ہو گیا۔
https://twitter.com/x/status/1781728998550090055
انہوں نے مزید کہا کہ سوچنے کی بات ہے کہ یہ ہمیشہ شوکت خانم ہسپتال کی آڑ لینے کی کوشش کیوں کرتے ہیں۔۔۔؟ کیونکہ ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز ان کے اشاروں پر چلتے ہیں اور ان کے ساتھ مل کر سازشی بیانیے اور تھیوریز کو گھڑتے اور فروغ دیتے ہیں۔
غریدہ فاروقی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت شوکت خانم ہسپتال کو ٹیک اوور کر لے، ہسپتال کا انتظام سنبھال لے اور اس اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی بھی کھوج لگا لے جو ہسپتال کی آڑ میں ہوتی ہے۔۔۔ !
رضوان غلزئی نے کہاغریدہ فاروقی جیسے قابلِ نفرت کرداروں کو ہر کچھ عرصے بعد اس طرح کے ٹویٹس لازمی کرنے چاہئیں۔ انکی ہر گھٹیا مہم کے بعد شوکت خانم کے عطیات میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1781778298541920589
حسن اعوان نے لکھا شوکت خانم ہسپتال پر جھوٹے الزامات لگانے والے پر دل کی گہرائیوں سے ایک بار ضرور لعنت بھیج کر ثواب دارین حاصل کریں.
https://twitter.com/x/status/1781747293328138418
نادر بلو چ نے لکھاغریدہ فاروقی کو وزیر داخلہ کا قلمدان دیا جائے، یوں اصل خواہش پر عمل درآمد ہوجائیگا۔
https://twitter.com/x/status/1781752514917880240
ارم عظیم نے لکھا نا اسکے پروگرامز کی ریٹنگ اتی نا اسے کوئی سُننا پسند کرتا,اسکی نوکری سارا دن پی ٹی آئی آفیشل خان کے خلاف غرانا اور ن لیگ کے ساتھ ساتھ اُن چند شخصیات کے نوٹس میں انا ہے جن کی سرپرستی میں عمران خان پر ظلم ہو رہا۔ تمغے سے آگے مزید ترقی کی خواہش ہے
https://twitter.com/x/status/1781759502578020798
ملیحہ ہاشمی نے لکھا غریدہ فاروقی فرما رہی ہیں کہ ن لیگ حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر شوکت خانم ہسپتال کا کنٹرول سنبھال لے اور اس ہسپتال کو باہر سے جو پیسہ بھیجا جاتا ہے، اس کا پتا لگایا جاۓ,عقل سے پیدل ہونے کی کوئی تو انتہا ہو گی,جو کوئی بھی باجی سے یہ نادر فرمودات کہلواتا ہے، اس کی عقل کو 21 توپوں کی سلامی.
https://twitter.com/x/status/1781782244585083006
وقاص امجد نے لکھا غریدہ فاروقی تمغہ امتیاز کے عوض حکومت کو شوکت خانم ہسپتال ہتھیانے کے مشورے دے رہی ہے.
https://twitter.com/x/status/1781746268303417659
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ghai1h11i3.jpg