غریدہ فاروقی کن سابق کھلاڑیوں کو لیکر پاکستان کے امیج پر پروگرام کرتی رہیں؟

urdublog.jpg


غریدہ فاروقی کے پروگرام کا پینل سوشل میڈیا پر زیربحث۔۔ پاکستان کے امیج پر بحث کیلئے ان کھلاڑیوں کو بلایا جو پاکستان کی بدنامی کا باعث بن چکے ہیں۔

کچھ روز قبل غریدہ فاروقی نے ایک پروگرام کیا جس کا موضوع وقار یونس کا متنازعہ بیان، محمد عامر کا ہربھجن سنگھ سے جھگڑا، شعیب اختر کیساتھ سرکاری ٹی وی پر سلوک، کیا پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچ چکی ہے ؟، تھا

اس پروگرام کی دلچسپ بات یہ تھی کہ اس پروگرام میں سلمان بٹ اور دانش کنیریا کو مدعو کیا گیا تھا جو ماضی میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں جن کھلاڑیوں کی وجہ سے ماضی میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ان سے غریدہ فاروقی یہ سوال کرتی نظرآتی ہیں کہ شعیب اختر کیساتھ جو ہوا اس سے پاکستان کا امیج کس حد تک متاثر ہوا؟

https://twitter.com/x/status/1453405679369261064
اس پروگرام میں غریدہ فاروقی نے کامران اکمل سے بھی ماہرانہ تجزیہ لیا، کامران اکمل قومی ٹیم میں طویل عرصے تک وکٹ کیپر کے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں اور وہ اکثر وبیشتر آسان ترین کیچ ڈراپ کرکے یا مس فیلڈنگ کرکے مخالف ٹیم کا فائدہ کروادیتے تھے اور پاکستان کی شکست کا باعث بن جاتے تھے۔

اس پروگرام میں سپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والے سلمان بٹ اور دانش کنیریا نے شعیب اخترکیساتھ ہونیوالے سلوک کی خوب مذمت کی اور اسے پاکستان کی بدنامی قرار دیدیا۔


ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ قیامت کی نشانیاں کہ سلمان بٹ، دانش کنیریا اور کامران اکمل غریدہ فاروقی کے ساتھ پاکستان کے تشخص پر پروگرام کر رہے ہیں۔ان حضرات سے میچ فکسنگ بارے ایکسپرٹ مشورہ لیا جانا چاہیے۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ ویسے حد ہے بھئی غریدہ فاروقی، دنیش کنیریا اور سلمان بٹ پاکستان کے امیج پر گفتگو کر رہے ہیں۔ یہ کوئی مذاق ہے کیا؟

سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے کھلاڑی جو پاکستان کی بدنامی کا باعث بنیں انہیں ٹی وی پر موقع نہیں ملنا چاہئے بلکہ انکا بائیکاٹ ہونا چاہئے۔

https://twitter.com/x/status/1453774912557096963 https://twitter.com/x/status/1453989241613082631 https://twitter.com/x/status/1453802675930284034 https://twitter.com/x/status/1453698214541025283
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
deliberate attempt to discredit pakistan.
looks like agenda from somewhere and channel get paid for it.


Shame on us as a nation what we are doing on Media.

Tawaif kay be asool hotay hain yeah koi

us say be budtar makhlooq hai media