غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد امریکہ نے ویٹو کردی، امارات کا اظہار مذمت

Mujahid Ali Awan

Minister (2k+ posts)


غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد امریکہ نے ویٹو کردی، امارات کا اظہار مذمت

اسرائیل کے حامنی امریکا نے ظلم و بربریت کی انتہا کردی,امریکا نے غزہ میں انسانی بنیاد پر جنگ بندی کی قرار داد کو ویٹو کردیا ,اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پرہنگامی اجلاس ہوا ,جس میں قرار داد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی۔

قرار داد کی ووٹنگ میں 15 میں سے 13 ارکان نے حصہ لیا، جبکہ امریکا نے مخالفت کی اور برطانیہ غیرحاضر رہا,اقوام متحدہ میں نائب امریکی سفیر رابرٹ ووڈ نے کہا مسئلہ تنہا ہونے کا نہیں، تنازع کے جلد خاتمے اور امداد کی ترسیل کے لیے بہتر سوچنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایک پائیدار امن کی بھرپور حمایت کرتا ہے لیکن وہ فوری جنگ بندی کے مطالبات کی حمایت نہیں کرتا، جنگ بندی سے صرف حماس کو فائدہ ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے امریکی ویٹو پر افسوس کا اظہارکیا گیا، ان کے سفیر نے کہا ہمارے تمام مطالبات کو نظر انداز کردیا گیا,اماراتی سفیر نے کہا کہ کونسل کو جنگ بندی کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے، جنگ بندی پر متحد نہ ہونے سے دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟

برطانوی سفیر نے کہا قرارداد میں حماس کی مذمت نہ کرنے کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا,چین نے کہا امریکا کی جانب سے جنگ بندی کی قرار داد کو ویٹو کرنے پر افسوس ہوا, ویٹو سے ثابت ہوگیا کہ امریکا غزہ میں لڑائی جاری رکھنے کا خواہاں ہے، غزہ میں شہریوں کے تحفظ کا امریکی دعویٰ تضاد کا شکار ہے۔

یواین سیکریٹری جنرل نے بُدھ کے روز اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کا نفاذ کیا تھا، جس میں انہوں نے غزہ میں انسانی ہمدردی پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ اور انسانی بحران کے سنگین خطرے سے خبردار کیا تھا۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا غزہ کی جنگ دیگر ملکوں تک پھیل چکی، لبنان، شام، عراق اور یمن اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

ترجمان امریکی قومی سلامتی جان کربی نے کہا کہ غزہ میں عارضی جنگ بندی کے دوسرے معاہدے پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی, اسرائیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ میں شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے، شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

جان کربی نے بتایا کہ اسرائیل نے امریکا کی درخواست پر ابوسالم راہداری کھولنے کا اعلان کردیا ہے تاہم اسرائیل نے ابھی تک ابو سالم راہداری کے ٹائم فریم کے بارے میں نہیں بتایا۔


اقوام متحدہ کی 24 سے زائد ایجنسیوں نے غزہ کی صورتحال کوانتہائی تباہ کن قرار دیدیا ہے، انسانی حقوق کی ایجنسیوں اور این جی اوز نے اس حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی صورتحال سب سے بدترین ہے، لاکھوں فلسطینی خوراک اورپانی کی شدید کمی اور طبی نظام کی خرابی کا شکار ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق انسانی تنظیموں اور ایجنسیوں کی طرف سے امداد کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی، امداد کا موجودہ پیمانہ بڑھتی ہوئی ضروریات کا صرف ایک حصہ ہے۔

صہیونی فوج نے جبالیہ کیمپ پربمباری کرکے الجزیرہ کے صحافی مومن الشرافی کے پورے خاندان کو شہید کردیا,نہتے اور معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی تیسرے ماہ میں داخل ہوگئی ہے لیکن دہشت گرد صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری اورحملوں کاسلسلہ نہ تھم سکا۔

اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ پربمباری کرکے الجزیرہ کے صحافی کا پورا خاندان ختم کردیا، مومن الشرافی کے اہل خانہ کے اکیس افراد شہید ہوئے۔

اسرائیلی دہشت گردی میں اب تک سات ہزار بچوں، چار ہزار خواتین سمیت تقریباً ساڑھے سولہ ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ پندرہ لاکھ افراد بے گھر ہیں اور سات ہزار ملبے تلے دبے ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

NasNY

Chief Minister (5k+ posts)
UN is worthless piece of crap.
All Muslim countries, South American countries, and African countries should withdraw their representation.
 

Captain Safdar

Chief Minister (5k+ posts)
Imran khan ka iddat main nikah ...falasteen tay ziada barra issue hay...
Hafiz ko mazeed gawaahoon ki zaroorat hay....🙄
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

ڈانلڈ لو نے اس حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو کہا ہوا ہے کہ بولنا بھی نہ ورنہ ایک اور وکی لیک ہو گی جس میں تمام جرنیلوں کی پراپرٹیوں کی لسٹ آئے گی