قانون نافذ کرنے والے اداروے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کارروائیاں جاری رکھیں: جنرل سید عاصم منیر شاہ
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر شاہ نے شرکت کی۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضانے آرمی چیف کا لاہور پہنچنے پر استقبال کیا۔ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی بھی شریک ہوئے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ کو اجلاس میں پنجاب کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، غیرملکی کرنسی سمگلنگ، بجلی، گیس چوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈائون بارے بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غیرقانونی کاروباری سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈائون کے نتیجے میں معاشی بحران پر قابو پانے میں ملے مدد گی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر پوری قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں تاکہ پاکستان کو پہنچنے والے معاشی نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری غیرقانونی معاشی سرگرمیاں ملک کو مختلف طریقوں سے نقصانات پہنچا رہی ہیں جس کا سدباب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ غیرقانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف تاریخی اقدامات کے بعد ملکی معیشت پر سودمند اثرات مرتب ہوں گے۔ سکیورٹی اداروں اور متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
صوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکاء کو کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کے خلاف آپریشنز میں ہونے والی پیشرفت اور اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا گیا اور ملک میں غیرقانونی طور پر رہائش رکھنے والے غیرملکی شہریوں کی ملک سے بے دخلی کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے قائم کی گئی سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی) اور گرین پنجاب پروگرام کے حوالے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بھی شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ شرکاء نے اس موقع پر اعادہ کیا کہ "سرکاری محکمے اور ریاستی ادارے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے متحد ہو کر کام
کریں گے"۔
https://twitter.com/x/status/1707381529863942484
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/army-cheif-pakistan-one.jpg