
نجی خبر رساں چینل اے آر وائے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک میں فحش ویب سائٹس بلاک کرنے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں نوجوانوں بالخصوص بچوں کو آن لائن دستیاب غیر اخلاقی مواد سے بچانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نسل نو کی کردار سازی بہت اہم ہے، جدید ٹیکنالوجی کے آلات نے لوگوں کی ہر قسم کے مواد تک رسائی ممکن بنا دی ہے، نوجوانوں بالخصوص بچوں کو آن لائن دستیاب غیراخلاقی مواد سے بچانے کی ضرورت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1451212465379975172
https://twitter.com/x/status/1451212473579810818
وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو آن لائن مواد کی موثر گیٹ کیپنگ کو یقینی بنا نے کی بھی ہدایت کی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ پی ٹی اے کو آئی ایس پیز، سی ڈی اینز سے مل کر کام کرنیکی ضرورت ہے تاکہ سی ڈی این، خاص طور پر کلاڈ فیئر کے ذریعے فحش موادکو روکا جا سکے۔ یہ بھی کہا گیا کہ کہ پی ٹی اے کو اپنے ویئر ہاؤس مینجمنٹ سسٹم کی استعداد بڑھانے کی
ضرورت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1451212479506362370
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2ptablock.jpg