
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) اب دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں شامل ہو گئی، یوروپی ایئر سیفٹی واچ ڈاگ سیفٹی آڈٹ فار فارن اوریجن ایئرکرافٹ (ایس اے ایف اے) سے صفر انڈیکس کے ساتھ حفاظتی درجہ بندی حاصل کرنے کے بعد اب ایئرلائن کے آپریشن محفوظ ترین ہیں۔
ایس اے ایف اے دنیا بھر کے مختلف ہوائی اڈوں پر تمام غیر یورپی ایئر لائنز کے لیے وقتاً فوقتاً اور سرپرائز چیک کرتا ہے۔ جب سے پی آئی اے کا پائلٹس لائسنس سکینڈل سامنے آیا ہے، تب سے مسلسل جانچ پڑتال کے تحت ہے، ایس اے ایف اے انسپکٹرز زیادہ تر بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر پی آئی اے کا زیادہ وسیع اور جامع آڈٹ کر رہے ہیں۔
تاہم، پچھلے چند ہفتوں سے SAFA کی طرف سے صفر نتائج ریکارڈ کیے جانے کے بعد پی آئی اے نے حفاظتی خطرات کے انڈیکس کو صفر درجے تک کم کیا ہے، جو کہ ایک بہترین سکور ہے۔
زیرو انڈیکس سیفٹی ریٹنگ حاصل کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور پی آئی اے کی ٹیم کو انتھک محنت کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
https://twitter.com/x/status/1456582611875340293
انہوں نے کہا کہ اب پی آئی اے کے سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کی تنظیم نو کے بعد، اس کی تمام بین الاقوامی پروازوں کی مزید سخت حفاظتی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، پی آئی اے میں حفاظت سے متعلق آگاہی کا ایک نیا کلچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت کلچر پر عمل کرنے والے ملازمین کو خصوصی توجہ اور پیشہ ورانہ مراعات دی جاتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے نے پاکستان میں بھی ایس اے ایف اے اتھارٹی کو پیشہ ورانہ مدد کی پیشکش کی ہے، اس سال نومبر میں آئی سی اے او آڈٹ کو کلیئر کرنے میں مدد فراہم کی جس کے بعد مغرب کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16pia.jpg