
وفاقی وزیر احسن اقبال نے غیر ملکی صحافی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی تنقید پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ہٹلر کی پاکستانی شکل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی صحافی اور مصنف عبداللہ العمادی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں عمران خان اور ترکیہ کے صدر طیب رجب اردوگان کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ عمران خان یا پاکستانی اردوگان پاکستان میں بہت پسند کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک سروے میں عمران خان نے 61 فیصد پاکستانیوں کی مقبولیت حاصل کی، مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا انہیں الیکشنز لڑنے کا موقع دیا جائے گا، ان کی فتح خطے اور سپر پاورز کیلئے اردوگان کی طرح پریشان کن ہوگی ۔
https://twitter.com/x/status/1652989118232555520
احسن اقبال سے ایک غیر ملکی صحافی کی جانب سے عمران خان کیلئےواضح تعریفی کلمات برداشت نہیں ہوئے اور انہوں نے اسی صحافی کی ٹویٹ پر کمنٹ کرڈالا۔
احسن اقبال نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان پاکستانی اردوگان نہیں ہیں، بلکہ وہ ہٹلر کی پاکستانی شکل، ایک فاشسٹ اور بازاری لیڈر ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9ahsaniqbalajdjjjdjjdj.jpg