غیر یقینی صورتحال میں نواز شریف کو پاکستان نہیں بلا سکتے، خواجہ آصف

17nawakowapsanebulaskty.jpg

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بڑا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات ہمارے قابو میں نہیں آرہے، ایسی صورتحال میں نواز شریف کو واپس نہیں بلاسکتے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ ہم نے حالات کو قابو میں کرنے کی پوری کوشش کی ہے مگر ہماری کوششوں کے باوجود حالات ہمارے قابو میں نہیں آرہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے واپس آنے سے ملکی سیاست پر گہرا اثر پڑے گا، ان کے آنے سے حالات بھی بہتر ہوں گے مگر ایسی غیر یقینی کی صورتحال میں نواز شریف کو واپس نہیں بلاسکتے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آنے والا بجٹ عوام دوست ہوگا، ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں، دوست ممالک سے مدد کی توقع ہے، آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کریں گے، عوام اس بجٹ کے بعد سکھ کا سانس لے سکیں گے۔

پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پرویز الہیٰ کیلئےپی ٹی آئی کا کوئی کارکن باہر نہیں نکلا، پی ٹی آئی میں تمام لوگ مسافرہی ہیں۔
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اس کو یہاں نہ بلاو اسے ایک پنگھوڑا اور چوسنی اور چوڑیاں بھیج دو ایسے بزدل کو لیڈر کہنے والے بے شرموں پر لعنت۔اسے رکھا کس دن کے لئے ہے ؟ جب تم سب یہاں مزے سے ہو عیاشیاں کر رہے ہو کیسز ختم کر کے اپنے قوم کا پیسہ ہڑپ کر کے ڈکار مار رہے ہو نواز کے لئے اس سے بہتر وقت کیا ہوگا؟ وہ جب لوگ اسے آتے ہی پتھر مارنے جائیں؟ اتنا نازک کھسرا جہنم میں ڈالو ۔
لیکن اصل بات یہ ہے یہ سب نوازے چور کی فاتحہ پڑھ چکے ہیں اس کی کوئ خاص ضرورت بھی نہیں وہ آبھی جائے تو اس کی حیثیت پھٹے ہوئے غبارے.سے زیادہ نہیں
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

He's a dead man walking
Halloween Walking GIF by Arithmancy
 
Back
Top