
سینئر تجزیہ کار مزمل سہروردی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت ایک نئی فائر وال نافذ کررہی ہے جس کے بعد آپ کے وی لاگز پر ویوور شپ کو بھی کنٹرول کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزمل سہروردی نے ملک میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس تک رسائی کے حوالے سے گفتگو کی اور کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کو بند کیا ہوا ہے، میں اور آپ اس کو وی پی این لگا کر چلارہے ہیں اور حکومت چاہتی ہے کہ یہ رسائی بھی بند کردی جائے۔
https://twitter.com/x/status/1799465511815663720
انہوں نے مزید کہا کہ اب خبر یہ ہے کہ حکومت کی تیار کردہ ایک نئی فائر وال نافذ کردی گئی ہے،ایسی خبروں کا اعلان نہیں کیا جاتا بلکہ یہ محسوس کیا جائے گا کہ جب آپ کے وی لاگ کو 10 لوگ بھی نہیں دیکھیں گے تو آپ سوچیں گے کہ اس وی لاگ کی ریچ کو کیا ہوگیا ہے،یا آپ کسی کا وی لاگ آپ دیکھنا چاہیں گے تو وہ ویڈیو بجائے پلے ہونے کے پروسیسنگ پر چلی جائے گی اور بارہا کوششوں کے باوجود وہ ویڈیو پلے نہیں ہوگی تو آپ آگے بڑھ جائیں گی۔
ملزمل سہروردی نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ریاست آپ کی ویوور شپ کو کنٹرول کرنے کی پوزیشن میں آجائے گی، کانٹینٹ نیچے چلا جائےگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9shshshfiekjsskdkdk.png