فلاح انسانیت فاونڈیشن کی سیلاب متاثرین س&#1606

Mohaqqiq

Politcal Worker (100+ posts)
پیر, 15 اگست 2011 22:56

فلاح انسانیت فاونڈیشن کی سیلاب متاثرین سندھ کیلئے امدادی سرگرمیوں کا آغاز


بدین ۔۔۔فلاح انسانیت فاونڈیشن نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سندھ کے ہزاروں متاثرین تک پکی پکائی خوراک پہنچانا شروع کر دی ۔ متاثرہ علاقوں میں 5 مقامات پر ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں کارکنان رات بھر کھانا پکانے اور سحری میں تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔ ابتدائی تین دنوں میں 24400 پیکٹ خوراک تقسیم کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق 2010ءکے سیلاب کی طرح فلاح انسانیت فاونڈیشن نے اس سال بھی متاثرین بارش و سیلاب سندھ میں تیار خوراک تقسیم کرنا شروع کر دی۔ متاثرہ علاقوں میں پہلے روز 4 ہزار دوسرے روز 8 ہزار اور تیسرے روز 12400کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے گئے۔ جبکہ خواتین اور بچوں میں گوشت کی تقسیم کے لئے دو گائے بھی ذبح کی گئیں۔ ایف آئی ایف کی جانب سے بدین، ملکانی شریف، جھڈو، مٹھی، گولارچی، کھوسکی، کڈن، بیڈمی، نوکوٹ، ٹنڈوالہ یار اور دیگر متاثرہ علاقوں میں روزانہ ہزاروں افراد تک سحرو افطار میں کھانے کے پیکٹ پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ کارکنان رات بھر ریلیف کیمپوں میں کھانا پکوانے کے بعد مختلف علاقوں میں سحری تقسیم کرتے ہیں۔ جن کی محنتوں اور کاوشوں کو دیکھ کر متاثرین ہاتھ اٹھا اٹھا کر ان کے حق میں دعا ئیں کرتے نظرآتے ہیں ۔​
 

famamdani

Minister (2k+ posts)
Re: فلاح انسانیت فاونڈیشن کی سیلاب متاثرین س&a

بدین ۔۔۔فلاح انسانیت فاونڈیشن نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سندھ کے ہزاروں متاثرین تک پکی پکائی خوراک پہنچانا شروع کر دی ۔ متاثرہ علاقوں میں 5 مقامات پر ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں کارکنان رات بھر کھانا پکانے اور سحری میں تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔ ابتدائی تین دنوں میں 24400 پیکٹ خوراک تقسیم کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق 2010ءکے سیلاب کی طرح فلاح انسانیت فاونڈیشن نے اس سال بھی متاثرین بارش و سیلاب سندھ میں تیار خوراک تقسیم کرنا شروع کر دی۔ متاثرہ علاقوں میں پہلے روز 4 ہزار دوسرے روز 8 ہزار اور تیسرے روز 12400کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے گئے۔ جبکہ خواتین اور بچوں میں گوشت کی تقسیم کے لئے دو گائے بھی ذبح کی گئیں۔ ایف آئی ایف کی جانب سے بدین، ملکانی شریف، جھڈو، مٹھی، گولارچی، کھوسکی، کڈن، بیڈمی، نوکوٹ، ٹنڈوالہ یار اور دیگر متاثرہ علاقوں میں روزانہ ہزاروں افراد تک سحرو افطار میں کھانے کے پیکٹ پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ کارکنان رات بھر ریلیف کیمپوں میں کھانا پکوانے کے بعد مختلف علاقوں میں سحری تقسیم کرتے ہیں۔ جن کی محنتوں اور کاوشوں کو دیکھ کر متاثرین ہاتھ اٹھا اٹھا کر ان کے حق میں دعا ئیں کرتے نظرآتے ہیں ۔
 

Mohaqqiq

Politcal Worker (100+ posts)
فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی ریلیف رپورٹ 2


فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کا شکور آباد ڈیپلو میں بھی موٹر بوٹ سروس کا آغاز


جمعہ, 19 اگست 2011 18:24
کراچی، فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کراچی نے گولارچی اور کھوسکی کے بعد شکور آباد ڈیپلو میں بھی موٹر بوٹ سروس کا آغاز کر دیا، سندھ میں بارشوں و سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 5 بڑے ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں، جہاں پر روزانہ آٹھ ہزار سے زائد افراد کے سحروافطار کا بندوبست کیا جارہا ہے جبکہ گولارچی اور کھوسکی میں لگائے گئے میڈیکل کیمپوں میں سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کراچی نے سندھ کے طوفانی بارشوں و سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پرامدادی سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں۔

متاثرہ علاقوں گولارچی، بدین، کھوسکی، ملکانی، جھڈو میں 5 بڑے ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں ۔ جہاں متاثرہ افراد کو روزانہ کی بنیاد پر سحری و افطاری کروائی جا رہی ہے۔ ان ریلیف کیمپوں سے اسکولوں، سرکاری عمارتوں اور سڑکوں کے اطراف میں ٹھہرے متاثرہ افراد تک بھی فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے رضاکار پکی پکائی خوراک اور صاف پانی سپلائی کرتے ہیں۔

فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے پانی میں پھنسے افراد اور انکا سامان نکالنے کے لئے گولارچی کے بعد شکور آباد ڈیپلو میں بھی موٹر بوٹ سروس کا آغاز کردیا ہے۔

میڈیکل مشن کے تحت گولارچی اور کھوسکی میں میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جہاں فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی میڈیکل مشن ٹیموں میں شامل ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل اسٹاف روزانہ سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج معالجہ کررہاہے۔

فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف کا کہنا ہے کہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پاکستان گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سندھ کے طوفانی بارشوں و سیلاب سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور متاثرین کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

 

Razzi

MPA (400+ posts)
Re: فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی ریلیف رپورٹ 2

masha Allah