فلسطین کی ریلی کے خلاف طاقت کا استعمال،برطانوی وزیرداخلہ برطرف

11ukkhmnsisnnsacked.png


برطانیہ کی بھارتی نژاد وزیر داخلہ کو فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی کے خلاف طاقت کے استعمال پر برطرف کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے بھارتی نژاد وزیراعظم رشی سونک نے حکمران جماعت کے شدید دباؤ کے باعث اپنے ہی ملک سے تعلق رکھنے والی متنازعہ وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رشی سونک کیلئے اپنے ہی ملک سے تعلق رکھنے والی وزیر داخلہ کو برطرف کرنا مشکل فیصلہ تھا تاہم حکمران جماعت کنزرویوٹیو پارٹی کے ارکان کے شدید دباؤکے باعث انہیں یہ فیصلہ کرنا پڑا، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ صرف ایک وزیر کی تبدیلی کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ کابینہ میں وسیع پیمانے پر ہونے والے ردوبدل کا پیش خیمہ ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ بریورمین کی برطرفی کے بعد یہ ذمہ داری ممکنہ طور پر سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی کو دی جائے گی، وزیر داخلہ کی برطرفی کے فورا بعد سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو وزیر خارجہ مقرر کر دیا گیا۔


خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ بریورمین کو لندن میں فلسطینیوں کی حمایت میں نکالی گئی ریلی پر تشدد کے احکامات جاری کرنے کے باعث برطرف کیا گیا ہے، سابق وزیر داخلہ کے احکامات کے باوجود پولیس نے مظاہرین کے خلاف آپریشن نہیں کیا جس پر بریورمین نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے اسرائیلی فوج کی تعریف کی اور فلسطینیوں کو غزہ میں قتل و غارت گری کی وجہ قرار دیا تھا۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
He comment against homeless people and her criticism of London police(metropolitan police) were the reasons she was sacked.Her mother is Tamil Hindu from Mauritius and her father is an Indian option(Goan) Christian from Kenya.She is married to a Jew whose family members are in Israeli army.She is completely unhinged.