فوادچوہدری کے سلمان اکرم راجہ پر طنزیہ وار پر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

salmanfawdh112.jpg

گزشتہ روز بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت ہوگئی جس کے بعد بشریٰ بی بی رہا ہوگئیں اور رہائی پانے کے بعد پشاور پہنچ گئی ہیں۔

اس ضمن میں صابر شاکر نے سلمان اکرم راجہ کا ایک کلپ شئیر کیا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ کیس کچھ بھی نہیں تھا، یہ بالکل واضح ہے جو بھی اس کیس سے متعلق جانتا ہے اسے پتہ ہے کہ اس کیس میں کچھ نہیں ہے۔

صحافی کے سوال کہ پی ٹی آئی مرکزی لیڈرشپ کیوں نہیں آئی ،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بشری بی بی کو حکومت نے جلدی جلدی رہا کیا تاکہ عوام جمع نہ ہوسکیں
https://twitter.com/x/status/1849398885472411809
سلمان اکرم راجہ کی اس ویڈیو پر فوادچوہدری سامنے آگئے اور فوادچوہدری پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ ورنہ راجہ صاحب کی کال پر دس لاکھ لوگ جمع ہو گئے تھے! کیا لوگ ہیں بغیر ضرورت کے جھوٹ؟
https://twitter.com/x/status/1849434907904233885
سوشل میڈیا صارفین اور صحافیوں نے فوادچوہدری کی اس تنقید کو بلاجواز قرار دیا اور کہا کہ آپ کی اس قسم کی باتیں آپکو تحریک انصاف سے دور لیکر جارہی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں آپ پارٹی کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے اور اب جو پی ٹی آئی میں رہ گئے ہیں انہیں تنقید کا ہدف بنارہےہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی یہ تنقید حسد سے بھرپور ہے،آپ باقی رہی سہی عزت بھی گنوارہے ہیں۔


ثمینہ پاشا نے فوادچوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری صاحب سلمان اکرم راجہ کوئی روایتی سیاستدان تو ہیں نہیں جو ان کا کوئی ذاتی ووٹ بینک یا کارکن ہوں۔ان کا قد اس لئے بڑا ہے کہ وہ آئین و قانون کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ باقی ووٹ سپورٹ تو پی ٹی آئی کے کسی لیڈر کی اس وقت اپنی نہیں سب خان کی ہے۔ راجہ صاحب کو ایک لاکھ سے زائد ووٹ پڑا۔
https://twitter.com/x/status/1849465842066690380
رضوان نے تبصرہ کیا کہ چودھری جی اب ہر کوئی آپ جیسا موقع پرست نہیں ہوتا کہ وکالت سے بھی اور سیاست سے بھی دونوں ہاتھوں سے کمائے۔پہلے آپ پیپلز پارٹی کو سہارا دیتے رہے پھر ایک آمر کے حق میں نعرہ مرتے رہے پھر پی ٹی آئی میں آ کر دوبارہ جمہوری هو گئے۔چودھری جی جان دیو ہن۔۔
https://twitter.com/x/status/1849538733999112322
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اب چوہدری فواد کے ذمہ لگایا گیا ہے کہ سلمان اکرم راجہ کے خلاف اکسائیں اور ان کے خلاف باتیں کریں
https://twitter.com/x/status/1849593975117951185
وقاص اعوان نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ راجہ صاحب پر بلا جواز تنقید بالکل ناجائز ہے ۔ سلمان اکرم راجہ جیسے لوگوں کا اس ماحول میں پاکستانی سیاست مین انا کسی تازہ ہوا کے جھونکے سے کم نہیں
https://twitter.com/x/status/1849474794174988587
راشد عباسی نے فوادچوہدری کو جواب دیا کہ چودھری صاحب جب آپ بھاگے تھے تب بہت سے لوگوں کہ دل ٹو ٹ گے تھے ورکر کمزور پڑ گے تھے پھر ان ہی لوگوں نے حوصلہ دیا آپ کا پی ٹی آئی سے کو تعلق نہیں اب کی ہر ٹویٹ ہر تنقید عسکری یا ن لیگی تنقید سمجھی جاتی ھے سو پلیز ہمیں سب پتہ ھے دور رہو آپ
https://twitter.com/x/status/1849469884746420525
ایک صارف نے کہا کہ چوہدری صاحب آپکی یہی چول چلا کیاں آپکو پی ٹی آئی سے دور لے گئی ہیں
https://twitter.com/x/status/1849491458874540209
میڈی کا کہنا تھا کہ فواد چودھری سیکرٹری جنرل بن کر تحریک انصاف میں واپسی چاہتے تھے ۔سلمان اکرم راجہ صاحب کو بنادیا گیا۔راجہ صاحب قابل آدمی ہیں منہ پھٹ نہیں ہیں۔زیادہ تر سوچ سمجھ کر چلتے ہیں۔ اب چودھری صاحب ساڑ نکالتے رہتے ہیں ان کی ان حرکات پر مثال وہی ہے کہاں راجہ بھوج کہاں گنگو تیلی
https://twitter.com/x/status/1849486549483720734
عبید بھٹی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری صاحب کے سلمان اکرم راجہ صاحب پر آئے روز طنز کے نشتر اور بھونڈی تنقید آسمان پر تھوکنے کے مصداق ہے۔ چوہدری صاحب کو شاید خوف ہے کہ سلمان اکرم راجہ جیسا اصول پسند، اینٹی اسٹیبلشمنٹ، آئین قانون جاننے والے شخص کے ہوتے فواد چوہدری کی اہمیت اور جگہ کبھی نہیں بن پائیگی
https://twitter.com/x/status/1849447041480434024
یادرہے کہ سلمان اکرم راجہ عدت کیس میں بشریٰ بی بی کے وکیل تھے اور انہوں نے بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمہ ختم کرواکر رہائی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
 

frenes

Chief Minister (5k+ posts)
Fawad Ch
Shetan ka bcha hai. Is munafiq sy Nafrt hai .
Is my Kptan mi Gov main her uhdy ki by tugeeri ki ar logo pr hath tak uthay.
 

frenes

Chief Minister (5k+ posts)
Kaha Salman Akram jesa nafees. Shaista zuban ar alaa taleem.yafta bmda
Aur kha ye GANGU TELI ki najaiz olaad
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
فواد چودہری کبھی تحریک انصاف کا حصہ نہیں تھا۔ یہ شخص ہمیشہ سے زرداری اور پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا۔ ان چیسے احمقوں نے تحریک انصاف کو دوران حکومت بہت نقصان پہنچایا تھا۔
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
فواد چودہری کبھی تحریک انصاف کا حصہ نہیں تھا۔ یہ شخص ہمیشہ سے زرداری اور پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا۔ ان چیسے احمقوں نے تحریک انصاف کو دوران حکومت بہت نقصان پہنچایا تھا۔

Khan brought him well knowing his alignment along with ashik Awan and Faiz chooohan types

We used to warn you guys about it
 

Shehbaz

Senator (1k+ posts)
آپ جہلم میں نکال لیتے اگر اتنے ہی مشہور ہیں۔۔۔عوام میں نام آپ کا عمران خان کی وجہ سے تھا ورنہ ماضی آپ کا بھی کوئی اتنا اچھا نہیں "ڈکٹیٹر" مشرف کے ساتھ وزیر رہ چکے ہیں
 

Back
Top