
فواد چوہدری نے پارٹی کیا چھوڑی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تصویر بھی ہٹادی، سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اپنا ٹوئٹر کوور تبدیل کردیا، انہوں نے امریکی مصنف کے ایک قول کی تصویر اپنے ٹوئٹر کوور میں لگائی۔ امریکی مصنف کا قول یہ ہے ‘استقامت اپنا انجن بننے دیں اور اپنے ایندھن کی امید کریں۔
اس سے پہلے فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تصویر اپنے ٹوئٹر کوور پر لگا رکھی تھی،فواد چوہدری کے ٹوئٹر بائیو میں اب تک پاکستان تحریک انصاف لکھا ہوا ہے،فواد چوہدری کی طرف سے 24 مئی کو بذریعہ ٹویٹ تحریک انصاف اور عمران خان سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا تھا۔ اسی کے ساتھ ساتھ انہوں نے سیاست سے بھی کنارہ کشی اختیار کرنے کا پیغام جاری کیا تھا۔

فواد چوہدری اور جہانگیر ترین کے ٹیلی فونک رابطے کے حوالے سے بھی خبریں گردش کررہی ہیں، جس پر فواد چوہدری نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ سیاست سے بریک لے رہا ہوں، فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک خرم علی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا، پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا جو پی ٹی آئی ہم نے جوائن کی تھی یہ وہ نہیں ہے، نو مئی کے واقعات پر افسوس ہوا، اداروں کو کمزور کرنے والوں کے ساتھ نہیں چل سکتے، ہمارے لئے سب سے اہم پاکستان کے ادارے ہیں، سیاست چلانی ہے تو سب سے پہلے پاکستان کو مضبوط کرنا ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawauasaa.jpg
Last edited by a moderator: