فواد چوہدری کا اسلامی نظریاتی کونسل سے VPN کو غیر شرعی قرار دینے کے فتویٰ کو واپس لینے کا مطالبہ، اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ " ایسے فتووں سے ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی Space اور کم ہو جاتی ہے تحقیق اور علم کو جرم بنا دیا گیا ہے!"
https://twitter.com/x/status/1857705764678246606
اسلامی نظریاتی کونسل نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے استعمال کو غیر شرعی قرار دے دیا ہے۔ کونسل کے چیئرمین علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ انٹرنیٹ یا سافٹ ویئر کا استعمال جو غیر اخلاقی یا غیر قانونی مواد تک رسائی فراہم کرتا ہے، شرعاً ممنوع ہے۔
علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ وی پی این کا استعمال غیر قانونی مواد یا بلاک شدہ ویب سائٹس تک رسائی کے لیے شرعی لحاظ سے ناجائز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متنازع، گستاخانہ یا ملکی سالمیت کے خلاف استعمال ہونے والی ایپلیکیشنز کو فوری طور پر بند کر دینا چاہیے۔
علامہ راغب نعیمی نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسے شرعی لحاظ سے برائی اور اس تک پہنچنے والے تمام اقدامات کا انسداد کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزارتِ داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو غیر قانونی وی پی اینز بند کرنے کے لیے ایک خط لکھا ہے۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق، دہشت گرد وی پی این کا استعمال کرتے ہیں تاکہ وہ بینک ٹرانزیکشنز اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں مدد حاصل کر سکیں۔
وزارتِ داخلہ نے مزید کہا کہ وی پی این کے ذریعے دہشت گرد اپنی شناخت اور بات چیت چھپاتے ہیں، اور یہ وی پی این فحاشی اور توہین آمیز مواد کے لیے بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1857761454679572770
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawad-ch-about-vpn-fatwa.jpg
Last edited by a moderator: