
فواد چوہدری کی اہلیہ اور بھائی میں اختلافات۔۔۔ حبا فواد نےفیصل چوہدری کو نشانے پر رکھ لیا
ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل فیصل چوہدری نے نئے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے بیرسٹرگوہر کو چئیرمین پی ٹی آئی بننے پر مبارکباد دی۔
اس پر حبا فوادچوہدری کا ٹویٹ آیا جسے بعد ازاں حبا فواد نے ڈیلیٹ کردیا
حبافواد کا کہنا تھا کہ اپنے بھائی فوادچوہدری کی غیرموجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھایا جارہا ہے، فوادچوہدری وہاں جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں اور فیصل چوہدری یہاں اپنا الیکشن بنارہےہیں۔سیاست ہوتی ہی بہت بری چیز ہے
صحافی ثمرعباس کے مطابق فیصل اور حبا میں اختلافات چل رہے،حبا فواد کے حلقے سے الیکشن لڑنا چاہتی ہیں اور فوادچوہدری بھی کوشش کررہے تھے کہ انکی اہلیہ انکی جگہ الیکشن لڑیں جبکہ فیصل چوہدری بھی یہاں سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔
ثمرعباس کا مزید کہنا تھا کہ فوادچوہدری نے تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد استحکام پاکستان پارٹی کو جوائن کیا تھا لیکن اسے چھوڑ کر دوبارہ تحریک انصاف سے رابطے شروع کردئیے اور یہ رابطے پکڑے گئے تو انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/essq12466.jpg