
پاکستان نے فوجی عدالتوں سے شہریوں کو ملنے والی سزاؤں پر بین الاقوامی ردعمل کو مسترد کردیا
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اپنے اندرونی مسائل کا حل جانتا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی کے فیصلے پاکستانی قوم کرے گی، کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر امریکی پابندیوں کو غیر ضروری اور ناانصافی پر مبنی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی کے فیصلے صرف پاکستانی قوم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی پاکستان نے مختلف پابندیوں کا سامنا کیا، لیکن اپنی سیکیورٹی اور دفاعی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز رکھی۔
https://twitter.com/x/status/1871495710354596211
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے اور جنوبی ایشیا کے مخصوص تناظر میں تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی پابندیاں دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں اور ان سے پاکستان کے دفاع پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
انہوں نے بھارت کی جانب سے خطے میں نیوکلیئر اور میزائل دوڑ شروع کرنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اصل ذمے داری بھارت پر عائد ہوتی ہے، جس کے اقدامات نے خطے کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ترجمان نے بڑی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ اس معاملے میں ذمے دارانہ رویہ اپنائیں اور بھارت کے خلاف اقدامات کریں۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کا دفاعی پروگرام مکمل طور پر اپنی سلامتی کے لیے ہے اور کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے نیوکلیئر اور میزائل پروگرام کا تحفظ کیا ہے اور کسی بیرونی دباؤ کے بغیر اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے داخلی مسائل کو خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور بڑے فیصلے ہمیشہ قومی مفاد کے تحت کیے جاتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1871506733266608519
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mumath11i.jpg
Last edited by a moderator: