فوجی عدالتوں کیخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ قومی سلامتی کے برعکس ہے،آئی پی پی

2miltrayteialkkskhs.png


استحکام پاکستان پارٹی نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قومی سلامتی اور قومی مفادات کے برعکس قرار دیدیا ہے۔

آئی پی پی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ ملک دشمن عناصر اور غیر ملکی ایجنڈوں پر کام کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ضروری ہے.ماضی میں ایسا قانون نہ ہونے کی وجہ سے غیر ملکی ایجنٹوں کے خلاف مضبوط فیصلے نہ کئے جا سکے۔

دوسری جانب آئی پی پی رہنما فیاض الحسن چوہان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ملٹری کورٹس میں آرمی ایکٹ 1952 کے تحت سینکڑوں سویلینز کے مقدمات چل چکے ہیں,تحریک انصاف کے دور حکومت میں بھی 29 سویلینز کے ملٹری کورٹس میں مقدمات چلے تھے۔

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملٹری کورٹس میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے قرار دیا ہے کہ اگر کسی شہری کا فوجی عدالت میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے تو وہ بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

9 اور 10 مئی کے واقعات کی روشنی میں گرفتار 102 افراد جن کی فہرست عدالت میں پیش کی گئی تھی، سپریم کورٹ نے ان کا ٹرائل عام فوجداری عدالتوں میں چلانےکا حکم دیا ہے,آرمی ایکٹ کی وہ شقیں جو عدالت کے سامنے پیش کی گئی تھیں کہ ان کے تحت سویلین کا ٹرائل ہوسکتا ہے، عدالت نے ان شقوں کو بھی آئین سے متصادم قرار دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو چار ایک کی اکثریت سےغیر آئینی قرار دیدیا,سپریم کورٹ نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے فوجی عدالتوں میں سویلیز کے ٹرائل کو کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک بھی شامل ہیں۔

جسٹس اعجاز الحسن نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا، عدالت میں فیصلہ چار ایک کی اکثریت سے سنایا گیا جس میں جسٹس یحیٰی آفریدی نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔ یاد رہے کہ فیصلے میں سیکشن 2 ڈی ون کو غیر آئینی قرار دے دیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل نہیں کیا جاسکتا، 9مئی کے 103 ملزمان کا ٹرائل کریمنل کورٹ میں ہی چل سکتا ہے۔
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
اور یہ لوگ اپنے آپ کو جمہوری سیاستدان کہتے ہیں۔

یہ لوگ فوج کے
lab rats
ہیں۔ فوج جب چاہتی ہے، انہیں استعمال کرتی ہے، جب چاہتی ہے ، انہیں ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیتی ہے

یاد رکھیں، لوٹوں کا کوئی دین ایمان نہیں ہوتا اور نہ ہی ان کی طویل مدتی شیلف لائف ہوتی ہے
 
Last edited: