
صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کا دہشت گردی کے خلاف فوجی عدالتوں کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ 9 مئی واقعات میں سزا کا علم تیز ہونا چاہیے۔
راولپنڈی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقیوم نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے فوجی عدالتیں ضروری ہیں۔ انہوں نے 9 مئی کے حملوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جن کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، انہیں فوراً رہا کیا جانا چاہیے۔
ایک اہم بیان میں، عبدالقیوم نے کہا کہ "آئین کی حدود و قیود کے اندر رہ کر قانون کی عملداری کو بڑھانا چاہیے۔" انہوں نے فارم 47 کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور الیکشن کمیشن کی شفافیت پر سوالات اٹھائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ "دہشت گردوں کے لیے فوجی عدالتوں کا قیام ناگزیر ہے۔ ہم کرم میں بے گناہ لوگوں کی جانوں کے ضیاع کی مذمت کرتے ہیں، جہاں خونریزی گورننس کی ناکامی کی علامت ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کو فوری عمل کرنا ہوگا، کیونکہ دشمن صوبائیت اور لسانیت کو ہوا دے رہا ہے۔"
لیفٹننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ "سیاسی افراتفری کی وجہ سے کئی فوجی اور سویلین افراد جاں بحق ہوئے۔ ہم قانون کو ہاتھ میں لے کر زبردستی اپنا ایجنڈا منوانے کی حمایت نہیں کرتے۔ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال تسلی بخش ہے، لیکن اس کے لیے امن کی ضرورت ہے۔"
انہوں نے کہا کہ "ملک کے باہر بیٹھے ان ڈیجیٹل دہشت گردوں کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانا ضروری ہے تاکہ ان کے پیچھے چھپے چہروں کا پردہ فاش کیا جا سکے۔" کنٹینر والا ٹک ٹاکر تھا، مس انفارمیشن تھی، نوجوانوں کے دماغوں میں پروپیگنڈا بھرا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے۔
پرس کانفرنس کے دوران، انہوں نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حقوق کے حصول پر بھی زور دیا اور کہا کہ "بھارت کی کشمیر میں بربریت اور اسرائیل کی فلسطین اور لبنان میں مظالم کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔"
صدر ایکس سروس مین سوسائٹی نے کہا کہ "ہم سیاسی جماعتوں پر پابندی نہیں لگانا چاہتے، لیکن انہیں پرامن رہنے کی ضرورت ہے۔ گورنر راج آئین کا حصہ ہے، لیکن اس کی نوبت نہ آنے دی جائے۔"
آخری میں، انہوں نےکہا کہ "ہمیں آپس میں لڑ کر اپنی جانیں ضائع نہیں کرنی چاہئیں، بلکہ دہشت گردوں اور خوارج کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ ہر سیاسی جماعت اور عوام کو یکجا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔"
اس طرح لیفٹننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے تمام متعلقہ فریقین کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنے کی تلقین کی۔
- Featured Thumbs
- https://i.postimg.cc/mZqq4Ntx/ex-service.jpg
Last edited by a moderator: