فہیم خان کراچی کے بلدیاتی انتخاب میں ہونے والا ہیر پھیر سامنے لے آئے

pti-election-karachi-faheem-khan-a.jpg


فہیم خان کراچی کے بلدیاتی انتخاب میں ہونے والا ہیر پھیر سامنے لے آئے

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کراچی کے انتخابی نتائج میں ہیر پھیر سامنے لے آئے اور کہا نتائج میں اوور رائٹنگ کرکے پی ٹی آئی کو ہرایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان ویڈیو بیان میں انتخابی نتائج میں ہیر پھیر سامنے لے آئے۔

https://twitter.com/x/status/1615445047700250628
ویڈیو بیان میں کہا کہ حکومت سندھ نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی کی ، کورنگی ٹاؤن کے یوسی نتائج میں سو کے ہندسے کو ایک سو اسی تو کہیں دو سو ستتر کو تین سو ستتر بنا دیا گیا۔

نتائج میں اوور رائٹنگ کرکے پی ٹی آئی کو ہرایا گیا، دھاندلی کسی صورت قبول نہیں اپنی جیتی ہوئی یوسی واپس لیں گے۔

جبکہ سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز بھی زیر گردش ہیں جن میں پی پی کارکنوں کو نامعلوم جگہ پر ٹھپے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1615395232329220098
واضح رہے الیکشن کمیشن کی دویوسیزکےنتائج میں درستی کےبعد جماعت اسلامی کی نشستیں اٹھاسی ہوگئیں جبکہ پیپلزپارٹی کراچی میں اکانوے نشستوں کےساتھ بدستور پہلے نمبر پر اور تحریک انصاف چالیس نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔

قانون وآئین کے مطابق کے ایم سی میں قائد ایوان کے لیے ایک سوچوراسی ارکان کی حمایت درکارہوگی۔