فیصل آبادمیں تھانے پر حملہ، حوالات میں بند 3 بھائی قتل

tandiaal1h112.jpg

فیصل آباد میں پولیس تھانے بھی غیر محفوظ ۔۔۔تھانہ صدر تاند لیا نوالہ کے حوالات میں بند 3 بھائی قتل

فیصل آباد کے تھانہ صدر تاندلیانوالہ میں مسلح افراد نے حملہ کر کے زیر حراست 3 سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ان کا ایک کزن زخمی ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے ملزمان میں بلال، عثمان اور ناصر شامل ہیں جبکہ آصف نامی ملزم زخمی ہوگیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1876122867181723723
مقتول ملزمان دو افراد کے قتل کیس میں زیر حراست تھے۔مقتولین پر کھرل برادری کے افراد کے قتل کا الزام تھا۔ ملزمان کی دیرینہ دشمنی کی وجہ اورمحفوظ رکھنے کے لیے سٹی کی بجائے تھانہ صدر تاندلیانوالہ میں بند کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان تھانہ کے پیچھے سے سیڑھی لگا کر تھانے میں داخل ہوئے تمام تھانیداروں کے کمروں کو باہر سے کنڈیاں لگائیں اور حوالات میں بند ملزمان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے سکھیرا برادری کے تین بھائی جاں بحق ہوگئے

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ مقتولین بلال، عثمان، ناصر اور کزن آصف کو تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نےقتل اور دہشتگردی کے مقدمہ گرفتار کیاتھا۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
اگر تو واقعئ مجرم تھے تو بہت اچھا ہوا کیونکہ عدالتوں میں تو انہوں نے بری ہوجانا تھا اب تو لوگوں کو اس جسٹس سسٹم پر اعتبار ہی نہیں رہا
 

Back
Top