فیصل آبادکی پاور لومز انڈسٹری مہنگی بجلی کی وجہ سے بحران کا شکار ؟

power-looms-fsd-down-w.jpg



فیصل آباد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے پاور لومز سیکٹر کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جس کی وجہ سے مالکان فیکڑیاں بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں،

فیصل آباد کی پاور لومز انڈسٹری بجلی کی لوڈشیڈنگ سے بحران کا شکار رہتی تھی اب 24گھنٹے دستیاب بجلی کے باوجود بند ہو رہی ہے بجٹ میں بجلی کے نرخ کم کرنےکے اعلان کے منتظر پاور لومز ورکرز شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔

ورکرز کا کہنا ہے مہنگی بجلی کی وجہ سے انڈسٹری بند ہو رہی ہے، بجٹ میں حکومت سے سب انڈسٹری والوں کو توقع تھی کہ بجلی کے ریٹ کم کریں گے جو کہ ناجائز سرچارجز ہیں، پورے ملک میں بجلی چوری ہوتی ہے، لائن لاسز ہیں، ان کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑتا ہے، سوچا تھا ان سے ہماری جان چھوٹ جائےگی۔

ورکرز نے کہا پاور لومز تو ویسے ہی بند ہو رہی ہیں اگر مزید بند ہوگئیں تو حالات بہت زیادہ خراب ہو جائیں گے، ہمارا چلنا بہت مشکل ہے۔

پاور لومز فیکڑیوں میں مہنگی بجلی سے بننے والا مہنگا کپڑا بازاروں میں اپنی مانگ تیزی سے کھو رہا ہے، طلب میں کمی اور پیدواری لاگت میں اضافہ اس وقت پاور لومز انڈسٹری کے حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتے جارہے ہیں, جب کہ مہنگی بجلی سے بند ہوتی فیکٹریوں میں ہنر مند تیزی سے بے روزگار ہو رہے ہیں۔

مزدوروں کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاتھ میں ڈبا ہوتا ہےجب ہم فیکٹری آتے ہیں، آگے فیکٹری بند ہوتی ہے تو مالک کہتا ہے کہ سوتر مہنگا ہو گیا ہے فیکٹری نہیں چلنی، ہم گھر جاتے ہیں تو گھر میں نہ دودھ، نہ گھی، نہ چینی، نہ آٹا ہم کہاں جائیں۔

چیئرمین لیبر قومی موومنٹ کا کہنا ہے کہ مہنگی بجلی اور خام مال نے پاور لومز سیکٹر کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔اس وقت 30فیصد پاور لومز انڈسٹری مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، ڈیڑھ لاکھ سے زائد پر دیسی مزدور اپنے گھروں کو واپس روانہ ہو چکے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر کباڑخانوں کے اندر پاور لومز انڈسٹری توڑ کر بیچی جا رہی ہے۔
 

Kam

Minister (2k+ posts)
A question?
Why power looms are so inefficient in Pakistan?
Pakistan has cheapest manpower across globe, then why production cost increase?