فیصل آباد میں پانچ سالہ بچہ بدفعلی کے بعد قتل، ملزمان گرفتار

ziadti.jpg


فیصل آباد میں 5 سالہ بچے سے بدفعلی کے بعد قتل کے واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 3 روز قبل فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں پیش آیا، جہاں بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ ملزمان نے بعد میں بچے کی لاش کو سرسوں کی فصل میں پھینک کر فرار ہونے میں کامیابی حاصل کر لی تھی۔

گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے تاکہ اس دلخراش واقعے کے پس منظر اور مزید تفصیلات کا پتہ لگایا جا سکے۔ پولیس نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔​
 
Last edited by a moderator:

Back
Top