
سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور پاکستانی نژاد سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عادل راجا کے درمیان لفظی گولہ باری ہر حد کراس کرگئی ہے اور بات ذاتی حملوں تک پہنچ گئی۔
عادل راجا نے اپنی ٹویٹ میں اکتوبر 2022 کو کی گئی ایک ٹویٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کو جنرل فیصل نصیر نے بلیک میل اور لالچ دے کر پی ٹی آئی میں بغاوت اور اسٹیبلشمنٹ کو ارشد شریف قتل سے بری الذمہ قرار دینے کا بیانیہ بنا کر لانچ کیا۔
عادل راجا نے یہ ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اب تو یہ کنفرم ہوگیا ہوگا؟
https://twitter.com/x/status/1679792651581759488
فیصل واوڈا نے عادل راجا کی ٹویٹس کا جواب دیتے ہوئے اخلاقیات کی حدیں پار کیں اور کہا کہ جس ویڈیو کا ذکر ہورہا ہے اس میں عادل یہ بتانا بھول گیا کہ اس ویڈیو میں تمہارے گھر والے میرے ساتھ ہیں، چینل بند ہونےکے بعد تم بین الاقوامی بھکاری بن گئے ہو۔
https://twitter.com/x/status/1680155294696099841
عادل راجا نے بھی فیصل واوڈا کو اسی لہجے اور اسی غیر اخلاقی زبان میں جواب دیا۔
https://twitter.com/x/status/1680225577528066050
فیصل واوڈا نے جواب دیا اور کہا کہ اگر یہ سب آپ کو پہلے معلوم تھا تو آپ نے پہلے کیوں کچھ نہیں لکھا، میں چاہتا ہوں کہ آپ کی اصلیت دنیا کے سامنے آئے کہ آپ کتنے گرےہوئے اور گھٹیا انسان ہیں اور آپ کتنی تیزی سے جھوٹ اور الزام لگاتے ہیں۔
فیصل واوڈا نے اس ٹویٹ میں بھی عادل راجا کے خاندان اور فیملی سے متعلق ذو معنی گفتگو کی اور ان ویڈیوز کو وائرل کرنے کا کہا جس کا ذکر عادل راجا نے اپنی پہلی ٹویٹ میں کیا۔
https://twitter.com/x/status/1680241612444794882
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/adiljrajaja.jpg