
اسلام آباد کے خیبرپختونخواء ہاؤس کو سیل کر دیا گیا
ترجمان سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ ’پختونخوا ہاؤس کی لیز بھی ختم ہو چکی ہے اور یہ لیز 2006 میں ختم ہوئی مگر آج کی کارروائی تعمیرات کے قوانین کی خلاف ورزی پر کی گئی ہے۔‘
خیبرپختونخوا ہاؤس یل کرنے کے دوران خیبرپختونخوا ہاوس کے اندر سی ڈی اے عملہ اور اسلام آباد پولیس کے اہلکار موجود تھے اور خیبرپختونخوا ہائوس میں وزیراعلیٰ آفس بھی سیل کردیا ہے
سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ونگ نے خیبرپختونخوا ہائوس مین داخلی راستے کو بھی سیل کر دیا، فیملی بلاک میں رہائش پزیر فیملیز کو بلڈنگ خالی کرنے کیلئے 24 گھنٹے کی مہلت دیدی۔
اس پر صحافی علی اکبر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ خیبر پختونخوا ہاؤس خیبر پختونخوا صوبے کے لئے باعث عزت عمارت ہے ، انتقامی کاروائی کے تحت وفاقی حکومت کو کے پی ہاؤس کو سیل کرنا قابل افسوس اور قابل مذمت ہے
https://twitter.com/x/status/1843233642740613554
رفاقت یوسفزئی نے کہا کہ انکی مت ماری گئی ہے۔ پنجاب اور وفاق سمیت وزیر داخلہ نے علی امین کا اب تک کیا بگاڑا ہے یا کونسا نقصان پہنچایا ہے؟ بلکہ الٹا انکی مشہوری کی جارہی ہے جیسے تحریک انصاف چیئرمین شپ کی تیاری ہو۔ پختونخوا ہاوس کو سیل کرنا شرمناک ہے۔ حکمرانوں کی ہر دوائی الٹا اثر کررہی ہے
https://twitter.com/x/status/1843321669840183714
وسیم عباسی کا کہنا تھا کہ پتا نہیں کون ایڈوئس کرتا ہے۔ خیبر پختونخواہ ہاوس سیل کرنا غلط اور قابل مذمت ہے اور اس سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔۔
https://twitter.com/x/status/1843237977776173354
صحافی فہیم اختر نے تبصرہ کیا کہ اسلام آباد میں پاگل پن اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔۔ وفاق میں ایک اکائی خیبرپختونخواہ ہاوس کو سیل کردیا گیا۔۔ کیا جان بوجھ کر علیحدگی پر مجبور کیا جارہا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1843228966292951286
ثاقب بشر نے لکھا کہ لگتا ہے حکومتی سائیڈ سے بھی کوئی چاہ رہا ہے مرکز صوبے کی لڑائی ہر صورت بڑھے
https://twitter.com/x/status/1843228089251512422
اجمل خان وزیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام اباد کو سیل کرنا قابل افسوس ہے۔۔۔“خیبر پختونخوا ہاؤس “خیبر پختونخوا صوبے کے لئے باعث عزت عمارت ہے
https://twitter.com/x/status/1843284579349893315
صابر شاکر نے ردعمل دیا کہ یاست پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کی ملکیت سرکاری ریاستی عمارت خیبرپختونخوا ہاؤس کو نقوی سرکار کے محکمے نے سِیل کردیاہے صوبوں قومیتوں کے مابین منافرت پھیلانے کا گھناؤنا اقدام جاری ہے خیبرپختونخوا اسمبلی ہاؤس میں غنڈہ گردی کی تحقیقات کا حکم دے چکی ہے
https://twitter.com/x/status/1843230293802500578
صحافی نعمت خان نے تبصرہ کیا کہ “لسانی اور صوبائی عصبیت کو ہوا دینی والی اسٹبلشمنٹ اور رائیونڈ والوں کی وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں واقع خیبرپختونخوا ہاوس کو سیل کردیا۔” ایک دوست کا تبصرہ
https://twitter.com/x/status/1843229738858660214
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/socialm1h13.jpg