قاسم سوری کی رہائش گاہ اور اخبارات میں طلبی کا نوٹس شائع

qaazim1h11i2h1.jpg

سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رہائش گاہ کے باہر عدالتی طلبی کا نوٹس آویزاں کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں سابق ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی کوئٹہ میں واقع رہائش گاہ کے باہر عدالت طلبی کا نوٹس آویزاں کیا, قاسم سوری کی عدالت میں طلبی کا نوٹس کوئٹہ کے اخبارات میں بھی شائع کیا گیا ہے۔

گھر کے باہر اور اخبارات میں شائع ہونے والے نوٹس میں قاسم سوری کو 9 جولائی 2024ء کو این اے 265 میں دوبارہ الیکشن کی درخواست پر بطور درخواست گزار عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے قاسم سوری کی الیکشن ٹربیونل فیصلے کے خلاف اپیل کے معاملے پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا,جس میں کہا گیا ہے کہ قاسم سوری متعدد بار طلبی کے باوجود جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہورہے۔

عدالت نے کہا قاسم سوری کے بھائی نے عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا,سابق ڈپٹی اسپیکر اور رکن پارلیمنٹ کا ایسا رویہ افسوسناک ہے,عدالت نے حکم دیا تھا کہ قاسم سوری کی طلبی کا اشتہار کوئٹہ کے اخبارات میں دیا جائے، قاسم سوری کے گھر پر نوٹس بھی چسپاں کیا جائے,حکم نامے کے مطابق کیس کی آئندہ سماعت 9 جولائی کو ہوگی.
https://twitter.com/x/status/1805959575931125785
 
Last edited by a moderator:

Jaguar707

MPA (400+ posts)
This thankless man was protected by GHQ from disqualification for long 4 years and was made a Deputy Speaker National Assembly as part of "Project Imran" on Imran's request. But, like a typical Pakhtun he showed his true original colors just like his mixbreed Punjabi Pathan Chairman.
 

xecutioner

Chief Minister (5k+ posts)
This thankless man was protected by GHQ from disqualification for long 4 years and was made a Deputy Speaker National Assembly as part of "Project Imran" on Imran's request. But, like a typical Pakhtun he showed his true original colors just like his mixbreed Punjabi Pathan Chairman.
Project imran impacted his brain on 8th february.
Form 47 walay dhakkan