
سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو برطانیہ کی قدیم ترین قانونی درسگاہ مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر منتخب کیا گیا ہے، ان کے اعزاز میں گزشتہ روز تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تحریک انصاف کے سپورٹرز نے اس موقع پر خوب احتجاج کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ کے ساتھ مڈل ٹیمپل سے سیاہ گاڑی میں روانہ ہو رہے تھے کہ درسگاہ کے دروازے پر موجود پی ٹی آئی ورکرز کو دیکھ کر انہوں نے چہرہ چھپانے کی کوشش کی
پی ٹی آئی سپورٹرز کے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج کی وجہ انکے فیصلے میں، قاضی فائز عیسیٰ نے ہی تحریک انصاف سے انتخابی نشان بلا چھین کر تحریک انصاف کو بطور جماعت انتخابات کی دوڑ سے باہر کیا۔
اسی طرح قاضی فائز عیسیٰ پر الزام ہے کہ انہوں نے لیول پلینگ فیلڈ، نیب ترمیمی کیس، آرٹیکل 63 اے کیس میں حکومت کی سہولت کاری کی، 63 اے کیس کی وجہ سے ہی حکومت آئینی ترمیم پاس کرانے میں کامیاب ہوئی جس کا مقصد منحرف اراکین کا ووٹ شمار کرنا تھا۔
عدیل حبیب نے تبصرہ کیا کہ قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد، ان کی زندگی کا نیا اور زلت آمیز دور شروع ہو گیا ہے، اب اسی طرح منہ چھپا کر ہی باہر نکلا کریں گے
https://twitter.com/x/status/1851504899399266480
بشارت راجہ نے تبصرہ کیا کہ یہ تصویر ماضی کے قاضی کی لندن میں جب وہ نکلے تو ان کے خلاف احتجاج کیا گیا وہ منہ نیچے کر کے چلے گئے جی وہی ماضی کا قاضی القضاۃ قاضی فائز عیسیٰ جو اپنی عدالت میں لوگوں کی تضحیک کیا کرتا تھا جو وکیل بولتا اُس کا لائسنس معطل کروانے کی دھمکی دیتا پولیس سے پٹواتا کوئی فریادی جاتا کہ حضور میرے گھر پولیس نے ریڈ کیا اس پر نوٹس لیں تو تمکنت سے کہتا میں تھانیدار نہیں ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عہدوں پر بیٹھ کر لوگ کیوں بھول جاتے ہیں کہ ہم نے جانا ہے سدا بادشاہی میرے اللہ کی ہے
https://twitter.com/x/status/1851552488648016324
صحافی طارق متین نے ردعمل دیا کہ یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا
https://twitter.com/x/status/1851462625957413253
اس پر امیر عباس نے تبصرہ کیا کہ یہ ایوب خان کے مارشل لا کو بچانے والے جسٹس منیر اور ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے والے جسٹس مشتاق سے بھی بدترین کردار تھا۔
انہوں نےمزید کہا کہ یہ کلنک تھا سپریم کورٹ کی پیشانی پر، ایسے بدبخت، بد طینت، ضدی، بغض میں ڈوبے، طاقتور کے سہولتکار اور نفسیاتی مریضوں کا راستہ بند ہونا چاہیے۔ یہ المیہ ہے ہمارے نظام کا کہ قاضی اور اس قماش جیسے کئی خطرناک لوگ ملک کے سب سے بڑے عہدوں پر کیسے پہنچ رہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1851515100831891535
افسوس۔! قاضی صاحب کو وقار کے ساتھ فیس کرنا چاہیے تھا۔
https://twitter.com/x/status/1851539602143944756
شفقت علی نے ردعمل دیا کہ اتنا انصاف نہیں کرنا چاہئیے کہ بوجھ اٹھاتے کندھے جھک جائیں اور حاسدین سمجھے کہ منہ چھپا رہا ہے ۔۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1851580473014616080
عینی سحر کا کہنا تھا کہ لندن میں رات کو بھی قاضی پیچھا کرتےپاکستانیوں سے منہ چھپا کر بھاگتا پھرتا ہے
https://twitter.com/x/status/1851552870849474585
فرید ملک نے تبصرہ کیا کہ قاضی کا یہ جھکا ہوا سر مقامِ عبرت ہے !دنیا کے کسی بھی کونے میں جائیں گے پاکستانی ان کو سر اٹھا کر نہیں چلنے دینگے اس کے ظلموں کے احتساب کا وقت شروع ہو چکا ہے یہ باقی عوام کے حقوق کے غاصبوں کے لیے بھی مقام عبرت ہے
https://twitter.com/x/status/1851484174252736835
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/qaiah1ih3.jpg