قانونی معاملات کے لیے فنڈا کٹھا کرنے کا نہیں کہا،پی ٹی آئی وکلا

ghor-khan-adc-imran-khan-dsasd.jpg


بیرسٹرگوہر خان,وکیل نعیم پنجوتھا,انتظار پنجوتھہ سمیت پی ٹی آئی کے تمام وکلا نے قانونی معاملات کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کی تردید کردی,

ٹویٹ کیا عمران خا ن صاحب یا قانونی ٹیم کے کسی بھی رکن نے کسی کو قانونی معاملات کے لیے فنڈا کٹھا کرنے کا نہیں کہا،جو لوگ یہ کہہ رہے کہ عمران خان نے میسج بھجوایا ہے یا پی ٹی آئی لیڈران نے میسج بھجوایا ہے یا قانونی ٹیم نے کہا ہے تو میں اور تمام لیگل ٹیم اور پی ٹی آئی اس بات کی مکمل تردید کرتی ہے.

انہوں نے کہا ہم باقاعدہ لیگل نوٹس بھیجے گے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے جن لوگوں نے یہ کام کیا ،ہمیں ،عمران خان صاحب یا پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کی کوشش کی اور فراڈ کیا.

https://twitter.com/x/status/1692752886902780308
پنجاب حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں متعدد سہولیات فراہم کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے لیے جو چار سیل مختص کیے گئے ہیں ان میں ہر ایک کا سائز 8 فٹ چوڑا اور 12 فٹ لمبا ہے، چاروں سیلوں کے آگے ایک برآمدہ ہے جہاں وہ ورزش کر نے کے علاوہ ٹہل سکتے ہیں جس سیل میں عمران خان سوتے ہیں وہاں سے ٹوائلٹ ختم کرکے دوسرے سیل میں بنا دیا گیا ہے جب کہ ٹوائلٹ کی جگہ نہانے کے لیے بڑا سائز شاور روم بنا دیا گیا ہے، ہاتھ منہ دھونے کے لیے سیل کے باہر بیسن لگا دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو جیل میں پہلے دن ہی ان کی خواہش پر جائے نماز، قرآن پاک اور مشہور اسرائیلی مصنف اور تاریخ دان Yuval Novah Harari کا مشہور ناول Homo Deus اور دیگر کتابیں مطالعے کے لیے دی گئی ہیں، عمران خان کو جیل میں آتے ہی شیونگ کا سامان فراہم کر دیا گیا تھا۔