
کوئٹہ میں غیر قانونی قبضے کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس اور مسلح افراد میں ہونےوالے تصادم میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کےدارالحکومت کوئٹہ میں پولیس نے غیر قانونی طور پر قبضہ کی گئی زمین کو واگزار کروانے کیلئے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پولیس اور مسلح افراد کے درمیان تصادم ہوا ۔
پولیس کے مطابق چشمہ اچوزوزئی میں ہونے والے اس تصادم میں چار افراد جاں بحق جبکہ 5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 4 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے، ضلعی انتظامیہ نے چاروں افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے واقعہ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افراد نے سرکاری مشینری کو نظر آتش کرنے کی کوشش کی، غیر قانون قبضے کے خلاف عدالتی احکامات پر آپریشن کیا گیا، اس علاقے میں افغان مہاجرین غیر قانونی طور پر رہائش پرپزیر تھے، آپریشن کے دوران مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر سمیت پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔
https://twitter.com/x/status/1842831038365454571
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17quettatlaraaisis.png