قوانین کی خلاف ورزی ، پاکستان میں سابق امریکی سفیر کو 3 سال قید ، جرمانہ

usa-to-pakistan-amb.jpg


پاکستان میں سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو 3 سال قید ، جرمانہ

پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن کو اخلاقیات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر تین سال قید سنادی گئی، غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق سفیر رچرڈ اولسن پر 93 ہزار 400 ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

سماعت کے دوران رچرڈ اولسن آبدیدہ ہوئے ، انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے غلطیاں ہوئی ہیں اور اس کے سنگین نتائج بھی نکلے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق اولسن پر الزام تھا کہ انہوں نے امریکی پالیسی سازوں پر اثرانداز ہونے کیلئے قطر حکومت کی مدد کی اور اپنی غیرقانونی سرگرمیوں کی پردہ پوشی کیلئے اقدامات کیے۔ جن میں اہم ای میلز ڈیلیٹ کرنا اور انٹرویو کے دوران ایف بی آئی سے جھوٹ بولنا بھی شامل تھا۔

اٹارنی آفس کے مطابق پاکستان میں تعیناتی کے دوران رچرڈ اولسن نے ایک پاکستانی امریکی بزنس مین سے بھی فوائد حاصل کیے تھے،رچرڈ اولسن محکمہ خارجہ سے 2016 میں ریٹائرہوگئے تھے، وہ 2012 سے 2015 تک پاکستان میں امریکا کے سفیر رہ چکے ہیں۔